سیلری جاری کروانے کیلیئے سب سے پہلے آپکی ڈگریاں ویریفائی کروائی جاتی ہیں اس کے لیۓ ہر ڈگری کیلۓ الگ سے چالان فارم جو کہ متعلقہ ادارے جہاں سے آپ نے ڈگری لی ہے وہاں سے مل جاۓ گا . ان چالان فارمز کی فیس ادا کر کے رسیدیں اور آرڈرز کی کاپی, ڈگریوں کی تصدیق شدہ کاپیاں, شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ ڈپٹی ڈی او آفس میں کلرک کو جمع کروا دیں(یہ پرائمری اور مڈل سکول والے ایجوکیٹرز کے لیۓ ہے . ہائی سکول میں کلرک خود ہی کر لیتا ہے) کلرک ان تمام ڈاکومنٹس کو جمع کر لے گا اور 300 روپے ڈاک بھجوانے کا خرچہ بھی مانگے گا( یہ خرچہ حکومت کی طرف سے نہیں ہے بلکہ کلرک کا خرچہ ہے) کوشش کریں کہ یہ کام بھی ٹریننگ کے دوران کر لیں جتنا جلدی کریں گے اتنی ہی جلدی سیلری جاری ہونے کے چانس بڑھ جائیں گے
سیلری جاری کرنے کا پروسیس جان بوجھ کر 3 مہینے تک لیجایا جاتا ہے تا کہ ایجوکیٹرز جو اپنا گزارہ بڑی مشکل سے کر رہے ہوتے ہیں وہ اپنی سیلری جلدی جاری کروانے کیلیۓ کلرکوں کو 3 سے 5 ہزار تک کا خرچہ دیں (خرچہ لینے کے بعد وہ سارا کا خود کر دیتے ہیں اور آپ کی سیلری جاری ہو جاتی ہے ) لیکن اگر آپ یہ خرچہ نہیں دینا چاہتے تو آپکا کا مزید 2 مہینے تک لیٹ ہو سکتا ہے. اب یہ کیسے سیلری جاری کروانی ہے یہ آپ پہ منحر ہے
:طریقہ
اگر آپ خود کرنا چاہتے ہیں تو نیچےلنک میں موجود نمونہ دیکھ لیں جس میں تمام فارمز مکمل فل کیۓ ہوۓ ہیں اپنا پے بل فارم کسی بک ڈپو سے لے کر اس کو فل کریں اور دوسرے فارمز, آرڈرز کی کاپی, شناختی کارڈ کی کاپی, میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی کاپی اور بیان حلفی کے ساتھ ڈپٹی آفس لی جائیں ان سے فارورڈ کروانے کے بعد اکاؤنٹ آفس جائیں اور وہاں 500 دے کر فارورڈ کروائیں ( وہاں بھی خرچہ پانی دینا پڑتا ہے) اس کے بعد آپ کی سیلری جاری ہو جاۓ گی
Documents Required:
1-Employee Master file creation Form
2- computer information sheet
3- Adjustment Change Form
4- Acknowledgement Form
5- Non-Gazetted Pay Bill Form
6- Orders Copy
7- CNIC Copy
8- Medical Certificate
9- Affidavit