انٹرویو کی تفصیل اخبار میں دے دی جاتی ہے اس کے مطابق اپنا انٹرویو کا دن اور جگہ دیکھ لیں
جتنا جلدی جائیں گے اتنی ہی جلدی انٹرویو ہونے کا امکان ہے. انٹرویو
والی جگہ پہنچ کر سب سے پہلے لسٹوں میں اپنا نام دیکھیں اور اپنا ڈائری نمبر اور سیریل نمبر نوٹ کریں
اگر آپکا نام ان لسٹوں میں نہیں ہے تو اوبجیکشن لسٹ میں چیک کریں
ریسیپشن میں کچھ ٹیچرز تحصیل وائز بیٹھے ہوں گے اپنی تحصیل کے
مطابق اپنا نام لکھوائیں اور وہ آپکو ایک رسید دے گا جس پر آپکا نام انٹرویو نمبر اور جاب کیٹیگری لکھی ہو گی
دیوار پر کچھ لسٹیں لگی ہوں گی جس میں ہر کیٹیگری کے لیئے کمرہ نمبر لکھا ہو گا. اپنی جاب کیٹیگری کے مطابق کمرہ نمبر تلاش کریں
کمرہ تلاش کر کے کمرے میں جائیں یا اگر وہاں پہلے سے امیدوار موجود ہیں تو اپنی باری کا انتظار کریں. جب آپکی باری آۓ گی تو آپکو اندر بلا لیا جاۓ گا. انٹرویور آپسے آپکے فارم کا ڈائری نمبر یا سیریل نمبرپوچھے گا اور آپکا فارم نکال کے سامنے رکھ لے گا آپ سے اوریجنل ڈاکومنٹس لے کر ان کو چیک کیا جاۓ گا اور کچھ سوال بھی پوچھیں جائیں گے. سوالات کسی بھی قسم کے ہو سکتے ہیں, تعلیم کے متعلق بھی اور جنرل نالج بھی -اس کےبعد اوریجنل ڈاکومنٹس واپس مل جائیں گے