زندگی کے تجربات ذہن پر گہرا اثر کرتے ہیں اور اسکے مدِنظر ہمارے لیب کی دلچسپیاں مندرجہ ذیل ہیں۔
(۱) دماغ کے ان نیورو سرکٹس کو سمجھنا جن پر ہمارے جزبات منحصر ہیں- (۲) زندگی کے تجربات، اور موڈ ماڈیولیٹری دوائیں کس طرح نیورو سرکٹس کو تبدیل کرتے ہیں- (۳) اموشنل نیوروسرکویٹری میں ہونے والی تبدیلیاں کس طرح کومپلکس سایکیأٹرک مرض جیسے اینگزایٔٹی اور ڈپریشن کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ہم اینگزایٔٹی اور ڈپریشن جیسے مرض کے اینمل ماڈل پر ایکسپیریمنٹس کرتے ہیں جنمیں سی کچھ زندگی کے شروعاتی دور میں سٹریسفل حالات سے گزرے ہوتے ہیں۔ ہم انمیں مولیکیولر، اپیجینیٹک، اور سیلیولر بدلاؤ پر غور کرتے ہیں جو لمبے عرصے تک طرز عمل میں تبدیلیاں پیدا کرتے ہیں۔ ہم انوارٔمنٹل، فارماکولوجیکل، جینیٹک یا فارماکوجینیٹک تبدیلیوں کے ذریعے سائیکوپیتھولوجی کے ابتدائی اور نازک دور کی اہمیت کو تلاش کرتے ہیں۔ ہم سٹریس نیورو سرکیوٹری میں پیدا ہونے والے ان بدلاؤ میں دلچسپی رکھتے ہیں جو سٹریس رسپونس پر سیدھا اثر کرتے ہیں، اور اینگزایٔٹی اور ڈپریشن جیسے مرض کی ابتدا اور آغاز کرتے ہیں۔ ہم نے اب تک سیرٹونن، سیرٹونن 2 اے ریسیپٹرز اور جی کیو سگنلنگ کے رولز کا مطالعہ کیا ہے، خاص طور پر جو کردار یہ مالیکیولز اینگزایٔٹی اور ڈپریشن جیسے مرض کے انیمل ماڈلز میں، لمبک نیوروسرکویٹری کیے طرز عمل اور سیلولر بدلاؤ میں ادا کرتے ہیں۔ ہم نیوروسرکویٹری کے اندر، موڈ مین انتشار کی وجہ سے ہونے والے بایوانجریٹکس میں بدلاؤ کا بھی مطالعہ کرتے ہیں، خاص طور پر--مائٹوکونڈیریل بائیوجنسیس، جو موڈ کی خرابی اور ایٹولوجی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہم باقاعدہ اینٹی ڈپریشینٹ ٹریٹمنٹ سے پیدا ہونے والے مولیکیولر اور سیلولر موافقت کی بھی تحقیقات کرتے ہیں جن میں تیزی سے کام کرنے والی اینٹی ڈیپریسنٹ تھراپی بھی شامل ہے۔ اسی طرح کی ایک موافقت نیورل سٹیم سیلز کے ریگولیشن کی ہے اور ہم ان پاتھویز میں دلچسپی رکھتے ہیں جو نیوروجنسیس اور موڈ کے انتشار کو ریگولیٹ کرتے ہیں۔ اب تک ہمارا فوکس بیسل اور اینٹی ڈیپریسنٹس کی وجہ سے ہونے والے ہپپوکیمپل نیوروجنسیس میں رہا ہے جوکی خاص مونوامنرجک ریسیپٹرز اور نیورو ہارمون-- تائرواڈ کے رولس پر منحصر ہین۔ ہم اموشنل نیورو سرکٹری کا مطالعہ دواسازی جینیٹک طریقہ سے کرتے ہیں اور اس سلسلے میں مولیکیولر، سیل بائیولوجیکل، اور طرز عمل کے ٹولس کا استعمال کرتع ہیں۔
Credits: Dr. Shaista Jabeen