سرٹیفکیٹ آف بِبلیکل سٹڈیز
سرٹیفکیٹ آف بِبلیکل سٹڈیز
یہ ایک بنیادی کورس ہے جس میں خدا کے کلام کی اہم بنیادی باتیں سکھائی جاتی ہیں۔
اس کورس کی مدت ایک سمسٹر یعنی 6 ماہ پر مشتمل ہوگی۔
تعلیمی قابلیت مڈل اسکول یا اس سے زیادہ، یا کم از کم اردو پڑھنا اور لکھنا مقرر کی گئی ہے۔
نصاب
اس کورس میں مندرجہ ذیل مضامین کا مطالعہ کروایا جاتا ہے۔
1. پرانے عہد نامہ کا تعارف
2. نئے عہد نامہ کا تعارف
3. علم الٰہی کا تعارف
4. بنیادی مسیحی عقائد
5. کتابِ مقدس کے مطالعہ کے طریقے
فیس اور دیگر اخراجات
موجودہ دور میں جب مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور ہر چیز بہت مہنگی ہو رہی ہے ۔ اسی طرح کتابوں کے کاغذ سے لے کر چھپائی اور ترسیل کے اخراجات بھی بہت بڑھ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر اخراجات بھی بہت بڑھ گئے ہیں۔ اگر آپ کسی سیمنری میں باقائدہ داخلہ لے کر علمِ الٰہی کی تعلیم حاصل کریں تو کم سے کم پانچ لاکھ اور زیادہ کی کوئی حد نہیں۔ اس کے علاوہ اپنا گھر بار ، کام کاج، کاروبار اور دیگر دلچسپیاں بھی چھوڑنا پڑتی ہیں۔ مگر تہلیم انسٹیٹیوٹ آف بِبلیکل سٹڈیزآپ کو گھر بیٹھے صرف ضروری اخراجات کی مد میں فیس وصول کر کے اعلیٰ اور معیاری بائبلی تعلیم مہیا کرتا ہے۔ اس کورس کی فیس اور دیگر اخراجات مندرجہ ذیل ہوں گے۔
رجسٹریشن فیس (صرف پہلی بار) -/1000
ایڈمشن فیس (ایک بار) -/500
قیمت فی کتاب 500 ، 5 کتابیں -/2500
سرٹیفکیٹ فیس -/1000
ڈاک کے اخراجات -/1000
امتحانی فیس -/500
سرٹیفکیٹ آف پبلیکل سٹڈیز کی ٹوٹل فیس -/6500