تہلیم انسٹیٹیوٹ آف ببلیکل سٹڈیز میں داخلہ لینے کا طریقہ
تہلیم انسٹیٹیوٹ آف ببلیکل سٹڈیز میں داخلہ لینے کا طریقہ
طریقہ کار
تہلیم انسٹیٹیوٹ آف بِبلیکل سٹڈیز کے اس تعلیمی سفر میں ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اُمید کرتے ہیں کہ آپ اس تعلیمی عمل سے برکت پائیں گے اور خدا کی بادشاہی کے لئے لوگوں کو تیار کرنے میں کوشاں رہیں گے۔ تہلیم انسٹیٹیوٹ آف بِبلیکل سٹڈیز کا طریقہ تعلیم بہت آسان ہے ۔اس میں آپ کو کتب ادارے کی طرف سے مہیا کی جائیں گی اور جو کتب ادارے کہ پاس دستیاب نہ ہوں گی ان کے حصول کے لئے طریقہ کار آپ کو مہیا کر دیا جائے گا۔ تہلیم انسٹیٹیوٹ آف بِبلیکل سٹڈیز سے کسی بھی ڈگری/ سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے مندرجہ ذیل اقدام ضروری ہیں۔
رجسٹریشن و داخلہ
امتحانی مشقیں حل کرنا اور ادارے کو بھیجنا
فائنل امتحان دینا
رجسٹریشن و داخلہ کے بعد آپ کو رجسٹریشن اور داخلہ نمبر الاٹ کر دیا جاتا ہے۔ اور کتابیں ارسال کر دی جاتی ہیں۔ ادارے کے ساتھ خط و کتابت کی صورت میں اپنا رجسٹریشن اور داخلہ نمبر ضرور لکھیں۔ اور ہمیشہ رجسٹرڈ ڈاک یا TCS کے ذریعے بھیجیں۔ بصورتِ دیگر تمام تر ذمہ داری آپ پر عائد ہو گی۔
ادارے کی جانب سے آپ کو کتابیں اور امتحانی مشقی سوالات ارسال کئے جائیں گے۔متعلقہ مضمون کے مطابق کتابیں پڑھ کر ان سوالات کے جواب سادہ لکیردار کاغذ پر تحریر کر کے اپنا نام رول نمبر اور رجسٹریشن نمبر لکھ کر واپس ادارے کو ارسال کریں۔ تمام مشقیں موصول ہونے کے بعد آپ کا امتحان لیا جائے گا، جس میں کامیابی کی صورت میں نمبر لگا کر آپ کو رزلٹ کارڈ بھیج دیا جائے گا۔
تمام سمسٹر مکمل کرنے کے بعد آپ ڈگری/ ڈپلومہ/ سرٹیفکیٹ کے حصول کے اہل قرار پائیں گے اور ڈگری فارم بمعہ فیس ادارے کو ارسال کریں گے تو آپ کو مطلوبہ ڈگری جاری کر دی جائے گی۔
ایک سمسٹر کا مدتِ مطالعہ 6 ماہ ہوتا ہے اور اُسی کے دوران امتحانی مشقیں حل کر کے بھیجنا لازمی ہوتا ہے۔ امتحانی مشقیں ارسال نہ کرنے اور امتحان نہ دینے کی صورت میں داخلہ کینسل کر دیا جاتا ہے اور طالب علم کو دوبارہ رجسٹریشن فیس اور داخلہ فیس ادا کر کے داخلہ لینا پڑتا ہے۔
تہلیم انسٹیٹیوٹ آف ببلیکل سٹڈیز کا داخلہ فارم آن لائن دستیاب ہے۔ اردو میں داخلہ فارم آپ ہماری ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ داخلہ کے لئے عمر یا وقت کی کوئی پابندی نہیں۔ آپ کسی بھی عمر میں یا کسی بھی وقت داخلہ لے سکتے ہیں۔ آپ کا سٹڈی پیریڈ آپ کو کتابیں ارسال کرنے کے بعد شروع ہو گا۔ داخلہ کے لئے مندرجہ ذیل دستاویز ارسال فرمائیں۔
اپنی تمام تعلیمی اسناد کی فوٹو کاپی۔
اپنی تمام بائبلی تعلیم کی اسناد کی کاپی (اِسے اپنے چرچ پاسٹر سے تصدیق کروائیں)
چرچ کی جانب سے تصدیق نامہ۔
اپنی تازہ ترین 2 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر
اپنے شناختی کارڈ یا ب فارم کی فوٹو سٹیٹ کاپی۔
شناختی کارڈ یا ب فارم نہ ہونے کی صورت میں تاریخ پیدائش کا تصدیق شدہ ثبوت۔
مقررہ فیس ( نقد، بینک ڈرافٹ، منی آرڈر یا موبائل ٹرانسفر کی صورت میں)
ہدایات
داخلہ فارم اچھی طرح پڑھ کر پُر کریں ۔ نامکمل داخلہ فارم یا کسی بھی غلطی کی صورت میں یا کاٹ چھانٹ کی صورت میں داخلہ فارم ناقابل قبول ہو گا۔
تاریخ پیدائش اور انگریزی کی معلومات احتیاط سے پُر کریں۔ یہ آپ کے رزلٹ کارڈ اور اسناد پر پرنٹ کی جائے گی۔ غلطی کی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہوں گے۔
تہلیم انسٹیٹیوٹ آف ببلیکل سٹدیز کا سارا تعلیمی نصاب اُردُو زبان میں ہو گا۔ امتحانی مشقیں اور فائنل امتحان بھی اُردُو زبان میں لیا جائے گا۔
ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی تمام اسناد، رزلٹ کارڈ انگریزی زبان میں جاری کئے جائیں گے۔
داخلہ فارم رجسٹرڈ ڈاک یا ٹی سی ایس (TCS) کے ذریعہ ارسال فرمائیں۔ نارمل ڈاک سے نہ ملنے یا دیر سے ملنے کی صورت میں ہم ذمہ دار نہ ہوں گے۔
ادارے کی جانب سے کورس کا مواد اور کتابیں رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے ارسال کی جاتی ہیں۔
آپ کی طرف سے داخلہ فارم ملنے کے ایک ماہ کے اندر اندر کورس کی کتابیں ارسال کر دی جاتی ہیں۔ کتابیں نہ ملنے کی صورت میں یا دیر سے ملنے کی صورت میں فوراََ رابطہ کریں۔
یاد رکھیں کہ تہلیم انسٹیٹیوٹ آف ببلیکل سٹڈیز کی خدمات صرف بائبلی تعلیم تک محدود ہیں۔ آرڈنیشن کرنا یا کلیسیا ء اور چرچ مہیا کرنا ادارے کی ذمہ داری نہیں ہے۔