کوویڈ ۔19 کے بعد ، آئیے حکومتوں پر زور دیں کہ وہ عالمی سطح پرمل کر کام کریں تاکہ کوئی اور بیماری دنيا کے کام کاج کو مت روکے
کوویڈ ۔19- بين العالمی وبائی مرض نے آج کی دنیا کی باہم مربوط نوعیت اوربين العالمی عمل کی ضرورت کو روشن کيا ھے تاکہ اس بحرانی دور ميں اجتماعی حفاظت کو یقینی بنايا جا سکے ۔ ہم تمام دنیا کی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں كه عالمی اور قومی سطح پراس سے عالمی وبا سے سبق حاصل کريں اورمستقبل ميں اس طرح کی بين العالمی وبا سے نپٹنے کے لۓ ايک عالمی اجتماعی عملی منصوبہ بندی کريں اور رد عمل تيار کريں۔ ہماری کلیدی گزارشات درج ذيل ہيں۔
بيماريوں کی جلد نشاندہی کرنے سے انکی تیز اور موثر روک تھام کی جا سکتی ہے: ڈاکٹر اور نرسیں ان بیماریوں کے خلاف ہماری جنگ میں ہمیشہ پیش پیش رہیں گے اور ان کی آراء کی بہت اہميت ہے تاکہ وہ اپنے ہم منصبوں اور معاشرے کو آگاہ کرسکیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ طبی پيشے سے تعلق رکھنے والوں کے درميان وبائ بحران سے آگاہی اوررابطے کا ايک باقاعدہ مواصلاتی نظام قائم کيا جاۓ۔ يہ مواصلاتی نظام ہر طرح کے سیاسی اثر و رسوخ سے مبرا ہو۔ اور طبی پیشہ سے تعلق رکھنے والے ايسے افراد جو اس طرح کی وبائ تشويش کا اظہار کريں انکے خلاف کوئ قانونی کاروائ نہ کی جاۓ۔
وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے عالمی حکمت عملی مرتب کریں: ہم قائدین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وبائی امراض کی صورت میں متحرک ہونے والے نظام کی عالمی حکمت عملی بنائيں ۔ ڈبلیو ایچ او کی طرح کےعالمی اداروں کے کردار تقویت بخشی جائے تاکہ وہ وبائ بحران کے دوران صحت کے ماہرین کے درميان تعاون کا کردار ادا کرے اور قومی حکومتوں کو آئندہ کے وبائ بحران سے نمٹنے کے لۓ اقدامات کے بارے میں رہنمائی فراہم کرے ۔ ۔ اس طرح کی حکمت عملی میں شامل کی جائيں - مختلف راستوں سے ترسیل ، سائنسی بنیادوں پر مبنی ، صحت کے اہم آلات کی تقسیم اور تیاری کی ضرورت پر غور کريں اور اس سے قطع نظر کہ کسی بیماری کی جغرافیائی اصلیت کیا ہے۔
اجتماعی حفاظت اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے عالمی پالیسی بنائيں : اجتماعی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کم سے کم تقاضوں پر اتفاق کرنا صحت کے بحران کی صورت میں ممالک کی رہنمائی اور سب کی حفاظت کو یقینی بنانا لازمی ہے۔ مثال کے طور پر ، اس طرح کے بحران کی صورتحال میں بیمارکی رخصت کو یقینی بنانا ملازمین کو گھر میں رہنے کی اجازت دينا تاکہ وائرس کو دوسروں تک پھيلنے سے روکا حا سکے ۔ عالمی اہداف طے کیے جائیں تاکہ وبائی بحران کی مدت کے دوران شہریوں کوبلا معاوضہ زندگی بچانے والی صحت کی خدمات اور نگہداشت فراہم کی جا سکے ۔ اگرچہ یہ دنیا کے کچھ خطوں میں ایک مشکل ہدف ہے ، لیکن ہم اس دنيا کے سب سے زیادہ کمزور لوگوں کی حفاظت کے مقصد کے ساتھ انفرادی قومی حالات پر مبنی اہداف طے کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔