مصنوعی ذہانت- حصہ ب
Artificial Intelligence
مصنف: ڈاکٹر نعمان اسلام
تاریخ : 8 مؑی، 2018
قاریؑن- پچھلے آرٹیکل میں ہم نے AIکے بارے میں تذکرہ کیا تھا- آج ہم اسی سلسلے کو آگے بڑھایؑں گے- پچھلے کیؑ سالوں میں اس شعبے نے ایک انقلاب برپا کر دیا ہے- آکسفورڈ یونیورسٹی کی ریسرچ کے مطابق اگلے 25 سالوں میں ہماری 47 فیصد نوکریاں ختم ہو جایؑں گی- مثلاؑ ڈاکٹر، اکاؤنٹنٹ، وکیل، استاد، بینکر اور اس طرح کی دوسری جابز کمپیوٹرخود انجام دے گا-Andrew Ng کے مطابق ہم صنعتی انقلاب کے بعد کا سب سے بڑا انخلاء دیکھنے جا رہے ہیں جہاں بہت سے نوکری پیشہ افراد کو اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا- پچھلے کچھ سالوں میں سرمایہ داروں نے AI کو اپنے کاروبار میں سنجیدگی سے استعمال کرنے کی طرف توجہ دے رہے ہیں- گوگل، مایؑکروسافٹ، ایپل اور انٹیل جیسی بڑی کمپنیاں چھوٹی کمپنیوں کو ضم کرنے میں مصروف ہیں-
ان تمام ہلچل کی بنیادی وجہ وہ ترقی ہے جو پچھلے کچھ سالوں میں AIنے کی ہے- مثلاؑ ڈیپ مایؑنڈ (جسے گوگل نے اپنے اندر اب ضم کر لیا ہے) نے اپنے سافٹ ویؑر Alpha Go سے Go گیم کے چیمپیؑن Lee Sedol کو ہرا دیا-اسمارٹ فون اسسٹنٹ کی درستگی (accuracy) اب انسانوں سے بھی بہتر ہو چکی ہے- گوگل ٹرانسلیشن اب کافی حد تک قابل اعتماد ہو چکا ہے- Image Net جو کہ Image Processing کا ایک مقابلہ ہے اس مقابلے میں مشین نے 99 فی صد درستگی حاصل کر لی ہے- فیس بک تصویر میں انسانوں کو صیح طرح پہچان پا رہا ہے- گوگل میل اب ایمیل کو صحیح طرح سے اسپیم(spam) اور دیگر کیٹیگریز میں درجہ بندی کر رہا ہے-
قاریؑن آیؑے ہم AI کی کچھ فیلڈز کا ذکر کرتے ہیں-
Image Processing
اس سے مراد یہ ہے کہ کمپیوٹر کو Inputکے طور پر ایک Imageدی جاۓ اور وہ اس Image پر کام کر کے اس کی کوالٹی کو بہتر کر سکے یا یہ بتا سکے کہ اس تصویر میں کیا ہے- اس شعبے کی افادیت سیکورٹی سسٹم میں بہت ہےجہاں انسان کی تصویر کی بدولت مجرموں کی شناخت کی جا سکتی ہے- اس کے علاوہ آٹومیٹک گاڑیوں میں بھی اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا سکتا ہے- Image Processing کے لیے سب سے زیادہ جو ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے اسے Convolutional Neural Network کہتے ہیں-یہ Neural Networkکی ہی ایک قسم ہے جس میں ٹریننگ ڈیٹا کی مدد سے نیٹورک کو سکھایا جاتا ہے اور پھر وہ تجربے کی مدد سے نۓ فیصلے کرتا ہے-
Speech Recognition
آواز سے جملے کی شناخت کرنا اور اس کی مدد سے مختلف امور انجام دینا Speech Recognitionکہلاتا ہے- مختلف قسم کے Interactive Voice Response System (IVR)میں یہی ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے- اس کے علاوہ گوگل اسسٹنٹ اور ایلیکسا (Alexa) ہھی اسی ٹیکنالوجی پر کام کرتے ہیں- اس مقصد کے لیے Hidden Markov Modelکافی استعمال کیا جاتا تھا- اب Neural Networkکو بھی اس کام کے لۓ استعمال کیا جا رہا ہے-
Natural Language Processing (NLP)
نیچرل زبان میں لکھے گۓ کسی جملے کو کمپیوٹر کو سمجھانا ایک مشکل کام ہے- Formal لینگویج کے مقابلے میں نیچرل لینگویج کی کویؑ گرامر نہیں ہوتی-لہٰذا جملے کے مفہوم کو سمجھنا کافی مشکل ہو جاتا ہے- NLP کے لۓ سب سے زیادہ Long Short Term Memory (LSTM) کو استعمال کیا جاتا ہے- اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم سوشل میڈیا پر لوگوں کے رجحان کو جان سکتے ہیں- اس کے علاوہ چیٹ باٹس بھی اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکتے ہیں-
Robotics
کہا جاتا ہے کہ آیؑندہ آنے والی جنگیں بھی روباٹس سے لڑی جایؑں گی- روباٹس کی مدد سے ہم ان امور کو انجام دے سکتے ہیں جو انسان کی دسترس سے باہر ہو- مثلاؑ آگ بجھانا، گہرے سمنر میں Exploration کرنا، گھر کی نگرانی کرنا- روبوٹ کے لیے جو ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے اسے Reinforcement Learning کہا جاتا ہے- اس ٹیکنیک میں کمپیوٹر ماحول کے فیڈ بیک سے سیکھتا ہے-
Machine Learning
اس سے مراد ہے کہ کمپیوٹر کو مثالوں کے ذریعے سکھایا جاۓ- اس مقصد کے لۓ ہم کمپیوٹر کو ٹریننگ ڈیٹا دیتے ہیں اور ساتھ ساتھ یہ بھی بتاتے ہیں کہ ڈیٹا کا لیبل(Label) کیا ہے- کمپیوٹرخود کو ہر مثال کے ساتھ ایڈجسٹ کرتا جاتا ہے- اس ایڈجسٹمنٹ کو کمپیوٹر اپنے Model کے Parameters کی تبدیلی کے ذریعے انجام دیتا ہے- ڈیٹا عموماؑ ہم دو حصوں میں تقسیم کرتے ہیں- ایک ٹریننگ ڈیٹا اور دوسرا ٹیسٹنگ ڈیٹا- جب ٹریننگ مکمل ہو جاتی ہے تو ماڈل کو ٹیسٹ کیا جاتا ہے-Machine Learning کے مختلف ماڈلز میں Bayesian Model، Neural Network، Support Vector Machine اور Logistic Regression شامل ہیں- آج کل کے AI کی دنیا کے تقریباؑ تمام سافٹ ویؑر میں مشین لرننگ کا استعمال کیا جاتا ہے-
Deep Learning
یہ مشین لرننگ کی ہی ایک قسم ہے جس میں ہم نیورل نیٹورک کی Layers بڑھا دیتے ہیں- جس سے مشین بتدریج ہر layer میں ڈیٹا کی processing کرتا اور سیکھتا ہے- Convolutional Neural Network (CNN) اور Long Short Term Memory (LSTM) ڈیپ لرننگ کی خصوصی اقسام ہیں-
قاریؑن- آج کے آرٹیکل میں ہم نے AI کے مختلف شعبوں کا جایؑزہ لیا- موجودہ دور میں AI نے کو انقلاب برپا کیا ہے اس کی وجہ Deep Learning کی دنیا میں ہونے والی ترقی ہے- لہٰذا ہم اپنے آنے والے آرٹیکل میں اس موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے- اپنی آراء سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیے گا-