Islamic Urdu Poems

Read famous islamic urdu poems of various poets. We have dedicated this section for best islamic urdu shayari. Enjoy our vast collection of poetry.


Islamic Poem - 1


فرنگ کے ہاتھ میں ھیں کیا اب مسلمانوں کی تقدیریں

ڈھونڈتے ھیں جو اپنی زندگی کے لیے ان سے تدبیریں


جو خود اندھیروں میں ھیں وہ تمھیں راستہ کیا بتائیں گے

ان اندھیروں سے تمھیں کیا ملیں گی اپنے لیئے قندیلیں


وہ تمھیں بچائیں گے کیا جو خود طاغوت کی قید میں ھیں

خود ان کے پاوں میں پڑی ھیں کئی ذلتوں کی زنجیریں


سانپ کو دودھ پلانے سے زہر کبھی ختم ھوتا نہیں

کیا اسکو پالنے کیلیےکھول رکھی ھیں تم نے آستینیں


جنھیں اپنی قوت واسباب پر نہیں رب پر بھروسہ ھوتا ھے

رب انکی مدد کیلئے بھیجتا ھے کبھی فرشتے کبھی ابابیلیں



----------------


Islamic Urdu Poem - 2


آ گیا پھر رمضاں کیا ہوگا

ہائے اے پیر مغاں کیا ہوگا


باغ جنت میں سماں کیا ہوگا

تو نہیں جب تو وہاں کیا ہوگا


خوش وہ ہوتا ہے مرے نالوں سے

اور انداز فغاں کیا ہوگا


دور کی راہ ہے ساماں ہیں بڑے

اتنی مہلت ہے کہاں کیا ہوگا


دیکھ لو رنگ پریدہ کو مرے

دل جلے گا تو دھواں کیا ہوگا


ہوگا بس ایک نگہ میں جو تمام

وہ بہ حسرت نگراں کیا ہوگا


ہم نے مانا کہ ملا ملک جہاں

نہ رہے ہم تو جہاں کیا ہوگا


مر کے جب خاک میں ملنا ٹھہرا

پھر یہ تربت کا نشاں کیا ہوگا


جس طرح دل ہوا ٹکڑے از خود

چاک اس طرح کتاں کیا ہوگا


دن کیا اور رات کیا

سورج کیا اور چاند کیا

بھوک کیا اور پیاس کیا

راز کیا اور فاش کیا

پھول کیا اور پودے کیا

جنّت کیا اور دوزخ کیا

جھوٹ کیا اور سچ کیا

خوشی کیا اور غم کیا

تنہائی کیا اور ہجوم کیا

ماضی کیا اور حال کیا

دولت کیا اور شہرت کیا


ہر رنگ میں ہے تُو

ہر روُپ میں ہے تُو

اندر بھی تُو

باہر بھی تُو

انگ انگ میں بسا ہے تُو

ہر نس میں سما ہے تُو

تُو ہے بس تُو ہی تُو


چھت بھی تُو زمیں بھی تُو

جسم بھی تُو جاں بھی تُو

راہ بھی تُو منزل بھی تُو

امید بھی تُو کامیابی بھی تُو

ملن بھی تُو وصال بھی تُو

زندگی بھی تُو موت بھی تُو

چَین بھی تُو سکون بھی تُو

کل بھی تُو آج بھی تُو

ابتداء بھی تُو انتہاء بھی تُو

ہر جگہہ ہر ذرّہ میں

تُو ہی تُو، بس تُو ہی تُو

----------------