PTI LORALAI DIVISION
سٹریٹ مومنٹ لورالائی
06/01/2026
5 فروری کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے کے ساتھ سٹریٹ مومنٹ کی جس میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری لورالائی محمد عیسیٰ صاحب اور فنانس سیکرٹری لورالائی ڈیوژن شمشیر خان زرکون نے حصہ لیا۔
دُکی
6/02/2026
8 فروری کو ہونے والی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے حوالے سے ضل سیکرٹریٹ دُکی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ضلعی صدر حاجی محمد سلیم صنوبر نے کی۔
اجلاس میں پارٹی کے مختلف کابینہ اراکین، سینئر رہنماؤں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے دوران 8 فروری کی ہڑتال کے حوالے سے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور ہڑتال کو ہر صورت کامیاب بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی سطح پر رابطہ مہم تیز کی جائے گی اور ہڑتال کو منظم، پُرامن اور مؤثر انداز میں کامیاب بنایا جائے گا۔
پی ٹی آئی لورالائی ڈویژن کی صوبائی سیکریٹری جنرل میر جہانگیر رند کی گرفتاری کی شدید مذمت
26/01/2026
پاکستان تحریکِ انصاف لورالائی ڈویژن نے صوبائی سیکریٹری جنرل پی ٹی آئ بلوچستان میر جہانگیر رند کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح میر جہانگیر رند بلوچستان کے سرکاری ملازمین کے گرینڈ الائنس سے اظہارِ یکجہتی کر رہے تھے کہ فارم 47 کی ناجائز حکومت کی ہدایات پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کر میر جہانگیر رند، پارٹی عہدیداران، ورکرز اور دیگر سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا۔
پی ٹی آئی لورالائی ڈویژن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جبر، دھونس، سفاکیت اور بربریت کا قانون بدستور نافذ ہے، جبکہ آئینی و جمہوری حقوق کو مسلسل پامال کیا جا رہا ہے۔
صوبائی سیکرٹریٹ، پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان
25 / 01/2026
گرینڈ الائنس ملازمین کے وفد کی صوبائی سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف آمد کے موقع پر صوبائی صدر داودشاہ کاکڑ نے پارٹی ذمہ داران اور ورکرز کو ہدایت دی کہ وہ ہر موقع پر گرینڈ الائنس کے ساتھ بھرپور ساتھ دیں۔
25/01/2026
گرینڈ الائنس کے ملازمین کی وفد نے آج پاکستان تحریک انصاف بلوچستان صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی صدر داودشاہ کاکڑ سے ملاقات کی، اور حالیہ ملازمین کے حقوق کے بارے احتجاج کیلئے پاکستان تحریک انصاف سے سپورٹ کی درخواست کی ، جس پر صوبائی صدر داودشاہ کاکڑ نے کہا کہ پہلے دن سے پاکستان تحریک انصاف ملازمین کے ساتھ ہے اور ہر پلیٹ فارم پر آئندہ بھی سپورٹ کریگی۔
صوبائی صدر نے یقین دہانی کروائی کہ جو ملازمین گرفتار ہوچکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف ان کی رہائی کیلئے بھی بھرپور آواز اٹھائے گی اور کل بلوچستان کے تمام اضلاع میں گرینڈ الائنس نے احتجاج کا جو اعلان کیا ہے پاکستان تحریک انصاف انکے ساتھ بھرپور تعاون کریگی۔
25/01/2026
آج بروز ہفتہ، 25 جنوری 2026 کو ضلع موسیٰ خیل میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے تحت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان تحریکِ انصاف ضلع موسیٰ خیل کے صدر عالم خان نے کی۔ اجلاس میں 8 فروری کو ہونے والی پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال سمیت مختلف اہم سیاسی و تنظیمی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
سیکرٹری اطلاعات صاحب جان
سوات, خیبر پختونخواہ
26/01/2026
یہ کوئی جلسہ نہیں بلکہ بیگناہ قید وزیراعظم عمران خان کی سٹریٹ موومنٹ کی ہدایت پر وزیراعلی سہیل آفریدی سوات پہنچ گئے ہیں جہاں عوام کا سمندر نکلا ہے۔ عوام کی طاقت کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔