Click below to view the profiles of District Loralai Cabinet Members
دُکی
6/02/2026
فروری کو ہونے والی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے حوالے سے ضل8 سیکرٹریٹ دُکی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ضلعی صدر حاجی محمد سلیم صنوبر نے کی۔
اجلاس میں پارٹی کے مختلف کابینہ اراکین، سینئر رہنماؤں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے دوران 8 فروری کی ہڑتال کے حوالے سے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور ہڑتال کو ہر صورت کامیاب بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی سطح پر رابطہ مہم تیز کی جائے گی اور ہڑتال کو منظم، پُرامن اور مؤثر انداز میں کامیاب بنایا جائے گا۔