Manzil Metro App
❌پبلک ٹرانسپورٹ: میٹرو اینڈ فیڈر بس اپڈیٹ
20 اپریل 2026
پبلک ٹرانسپورٹ ذرائع سے میٹرو اینڈ فیڈر بس اپڈیٹ
آج مورخہ 11 اپریل پاکستان میٹرو بس سروس میٹرو، اورنج میٹرو، فیڈر روٹ بس سروس معطل رہیں گی۔
پنڈی الیکٹرک بس2 کے علاوہ باقی روٹس آپریشنل۔
مزید معلومات اور اپڈیٹس کے لیے ہمارا نیا پیج فالو کریں یا پنچاب ماس ٹرانزٹ ہیلپ لائن 1762 پر کال کریں
پیٹرول کی قیمت میں پہلے 458 روپے اضافہ- پھر قیمت 80 روپے کمی
ہفتہ، 4 اپریل 2026
اسلام آباد: (ویب ڈیسک ذرائع) پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے سے کم کر کے 378 روپے فی لیٹرمقرر کر دی گئی ہے- حکومت پاکستان نے ایک دن میں پہلے پیٹرول کی قیمت میں 458 روپے اضافہ کیا پھر قیمت 80 روپے کم کرکے نئی قیمت 378 مقرر کردی۔ پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ اس کمی کا اطلاق اگلے ایک ماہ کیلئے پورے پاکستان پر ہوگا
جمعہ، 3 اپریل 2026
اسلام آباد: (ویب ڈیسک ذرائع) حکومت نے تین ہفتے کے تعطل کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا جواز پیش کرتے ہوئے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
جمعرات کی شب وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک پریس کانفرنس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 137 روپے 23 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 184 روپے 49 پیسے اضافے کا اعلان کیا ہے۔
اس اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 458 روپے 41 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 520 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے وفاقی حکومت نے گذشتہ ایک ماہ کے عرصے کے دوران دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس سے قبل چار مارچ کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 55، 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
اس طرح گذشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 77 فیصد (یعنی 192.23 روپے) جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 87 فیصد (239.49 روپے) اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان حکومت کا ٹول ٹیکس میں 25 فیصد اضافہ واپس لینے کا اعلان
جمعہ، 3 اپریل 2026
اسلام آباد: (ویب ڈیسک ذرائع) وفاقی حکومت نے ٹول ٹیکس میں 25 فیصد سہ ماہی اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی وزارتِ تجارت کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے پیشِ نظر وزارت نے مالی سال 26-2025 کے لیے ٹول ٹیکس میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں کل سے تمام پںلک ٹرانسپورٹ فری
جمعہ، 3 اپریل 2026
اہم خبر- سلام آباد: (ویب ڈیسک ذرائع) وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں کل سے تمام پںلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان ایک ماہ تک پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہو گی
پنجاب نے بھی پبلک ٹرانسپورٹ مفت چلانے کا اعلان کیا ہے ، مشکل میں حکومت عوام کو سہولت دینے کے لئے ہر ممکن تعاون کی کوشش کرے گی۔
شیئر کریں اور پیج فالو کریں۔