وغن آملہ بنانے کا طریقہ

بہت سے طریقے روغن آملہ بنانے کے مزکور ھیں

لیکن ذیل میں ذکر کردہ طریقہ صبر اور تحمل کا متقاضی ہے بعد ازاں فوائد میں لاثانی ہے

تازہ آملہ گٹھلی دور کردہ  دو سو گرام

روغن تل 1000 گرام

ترکیب تیاری

آملہ کو جو کوب کر کے  کھلے منہ کی شیشے کی بوتل میں ڈال کے تیل شامل کر کے دھوپ

میں رکھیں

جب آملہ کا رنگ سیاہ ہو جاۓ توتیل کو موٹے کپڑے میں چھان لیں اور خوشبو کے لئے کوئی بھی خوشبو یا روح آملہ  شامل کر لیں

ترکیب استعمال

بالوں کی جڑوں میں مساج کریں

فوائد

بالوں کو لمبا کرتا ہے اور ان کی سیاہی کو قائم رکھتا ہے ۔اور بالوں کو گھنا کرتا ہے ۔

روغن بیضہ مرغ

دیسی انڈے پندرہ منٹ تک ابال لیجئے

بعد ازاں انڈوں کی زردی کو الگ کریں اور آہنی برتن میں چولہے پر رکھ دیں اور بریاں ہونے دیں

بعدازاں کسی کپڑے یا برتن میں رکھ کر دبانے سے تیل نکل آئے گا

یہی آپ کا روغن بیضہ مرغ ہے

یاداشت

جس جگہ سے بال اڑ چکے ہوں صبر ایوب علیہ السلام کے ساتھ مساج کریں بعونہ جلد مثبت نتائج سامنے آتے ہیں

اگر آپ احباب فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں

تو درج بالا طریقہ پر عمل کریں

شارٹ کٹ قطعا فائدہ نہیں دے گا