۔ اس مدرسے میں کون کون سے کورسز پڑھائے جاتے ہیں؟
یہاں ناظرہ قرآن، حفظ القرآن، تجوید و قراءت، دَرسِ نظامی (عالمہ کورس)(فاضلہ کورس ) اور اسلامیات (سیرت، فقہ، عقاءد) کے ساتھ ساتھ اخلاقی و گھریلو تربیت اور ہنرکاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
۔2۔ کیا مدرسہ صرف دینی تعلیم دیتا ہے یا عصری تعلیم بھی دیتا ہے ۔؟
جی ہاں، دینی تعلیم کے ساتھ بنیادی عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے، (اردو، انگریزی اور ریاضی کی ابتدائی تعلیم) بھی شامل ہیں۔
۔3۔ داخلہ لینے کے لیے کیا شرائط ہیں؟
عمر اور تعلیمی پس منظر کے مطابق فارم پُر کیا جاتا ہے۔ مزید معلومات داخلہ دفتر سے لی جا سکتی ہیں۔
۔4۔ داخلے کب شروع ہوتے ہیں؟
ہر سال نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر داخلے کھلتے ہیں۔ تاریخوں کا اعلان مدرسے کی ویب سائٹ اور نوٹس بورڈ پر کیا جاتا ہے۔
۔5۔ کیا باہر سے آنے والی بچیاں بھی داخلہ لے سکتی ہیں؟
جی ہاں، مدرسے میں رہائش کا بہترین انتظام موجود ہے، تاکہ دوسرے علاقوں کی بچیاں بھی یہاں تعلیم حاصل کر سکیں۔
۔6۔ فیس یا اخراجات کتنے ہیں؟
فیس والدین کی مالی حیثت کے حساب سے مختلف ہوتی ہے۔ یتیم یا نادار بچیوں کے لیے کوءی فیس نہیں ہے بلکہ ممکنہ وصال سے وظائف بھی دیءے جاتے ہیں۔
۔7۔ کلاسز کا ٹائم ٹیبل کیا ہوتا ہے؟
زیادہ تر کلاسز صبح تا دوپہرتک ہوتی ہیں، جبکہ کچھ خصوصی کورسزبعد از نماز ظہرین بھی رکھے جاتے ہیں۔
۔8۔ کیا والدین اپنی بچیوں سے ملاقات کرسکتے ہیں؟
جی ہاں، مقررہ دن اور وقت پر والدین یا سرپرست اپنی بچیوں سے ملاقات کرسکتے ہیں۔
۔9۔ کیا مدرسے میں دینی تعلیم کے علاوہ گھریلو تربیت اور مختلف فنون سکھاءے جاتے ہیں؟
یہ مدرسہ اپنی خصوصیت رکھتا ہے کہ یہاں طالبات کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ گھرداری، کھانا پکانے، سلائی کڑھائی، صفائی اور مہمان نوازی کی تربیت بھی دی جاتی ہے
🌸 ہمارا سفرِ علم و ہدایت
📌 جواب: درسگاہِ فاطمیہ کا قیام 14 جنوری 2012 کو عمل میں آیا۔ یہ ادارہ بچیوں کو دینی و اخلاقی تعلیم فراہم کرنے کے لیے محبانِ اہل بیتؑ کی مخلصانہ کوششوں اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
📌 جواب: درسگاہ میں بنیادی دینی تعلیمات جیسے قرآن کریم کی تلاوت و تفسیر، فقہ، عقائد، سیرتِ معصومینؑ، اخلاقیات کے ساتھ ساتھ ضروری عصری تعلیمات بھی فراہم کی جاتی ہیں تاکہ طالبات دونوں میدانوں میں کامیاب ہوں۔
📌 جواب: جی ہاں، یہ ادارہ خاص طور پر بچیوں کی دینی و اخلاقی تعلیم و تربیت کے لیے قائم کیا گیا ہے تاکہ وہ ایک باعمل مسلمان، نیک بیٹی، اچھی ماں اور معاشرے کی مفید فرد بن سکیں۔
📌 جواب: جی ہاں، درسگاہِ فاطمیہ کا الحاق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ہے اور یہ ادارہ دفتر جامعہ تعلیماتِ اسلامی کراچی کے زیرِ سرپرستی بھی کام کر رہا ہے۔
📌 جواب: داخلہ لینے کے لیے والدین یا سرپرست ادارہ سے براہِ راست رابطہ کریں۔ داخلہ فارم اور ضروری کاغذات کی تکمیل کے بعد طالبہ کو کلاس میں شامل کیا جاتا ہے۔
📌 جواب: اس ادارے کے بنیادی مقاصد یہ ہیں:
🕋 دینی و اخلاقی تعلیم فراہم کرنا
📚 اسلامی اقدار کو عام کرنا
👩👧 بچیوں کی کردار سازی کرنا
🌍 معاشرے کے لیے باکردار اور خدمت گزار خواتین تیار کرنا
📌 جواب: جی ہاں، درسگاہ میں باقاعدہ امتحانات کا نظام موجود ہے، اور وفاق المدارس الشیعہ کے تحت طالبات کو اسناد بھی دی جاتی ہیں۔
📌 جواب: جو مومنین و مومنات اس کارِ خیر میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ درسگاہ کے منتظمین سے رابطہ کر کے مالی معاونت کرسکتے ہیں۔