CFP NMSI and FIDE EDU CIE visit to LGS JT
NMSI FIDE EDU CIE Visit to Trinity School Lahore
NMSI and FIDE: Mr. Hanif Qureshi Meeting with the Provincial Minister of Punjab for Sports Affairs Minister, Mr. Faisal Ayub Khokhar
NMSI team, along with FIDE EDU CIE officials, had the privilege of meeting the Federal Minister for Inter-Provincial Coordination (IPC), Mr. Rana Sana Ullah Khan, at his office in Islamabad, with FIDE Officials Ms. Rita Atkins and Ms. Anzel Laubscher.
Meeting with the Provincial Minister of School Education for Punjab Mr. Rana Sikandar Hayat.
Meeting with Mr. Zaid Bin Maqsood, Commissioner Lahore.
NMSI & FIDE Meeting with AC Lahore Madam Syyeda Anam Fatima and CEO Education Pubjab Mr. Nazeer Hussain. The delegation included Mr. Hanif Qureshi, President Chess Federation of Pakistan, Mrs. Mariia Hanif, President Islamabad Scrabble Association, Ms. Rita Atkins, Secretary FIDE EDU CIE, Ms. Anzel Laubscher, Member FIDE EDU CIE, Mr. Saleem Akhtar, SVP Chess Federation of Pakistan, Ms. Farah Majeed, FIDE Arbiter CFP and Mr. Yahya Cheema, Head Cocurricular Programme LGS, FIDE SI and Central Coordinator NMSI.
Official launching of NMSI in AJK. Senior government officials including Minister of Education AJK Mr. Dewan Ali Khan Chughtai, Chief Secretary Mr. Dawood Muhammad Bareach, Secretary Sport Mr. Rashid Hanif and kids from all over AJK participated in the simul and launch.
FIDE-CFP (NMSI) PoT Training Day 1 (@LGSJT Lahore)
FIDE-CFP (NMSI) PoT Training Day 2 (@LGSJT Lahore)
FIDE-CFP (NMSI) PoT Training Day 3 (@LGSJT Lahore)
FIDE-CFP (NMSI) PoT Training (@Institute of Regional Studies, Islamabad)
کمشنر لاہور زید بن مقصود نے لاہور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے باہمی اشتراک کے ساتھ گورنمننٹ سکولز کے طلباء و طالبات کی مائنڈ سپورٹس کے ذریعے تعلیمی بہتری اور ترقی کے لیئے نئی تاریخ رقم کر دی۔
فروری 2024 میں نیشنل مائنڈ سپوڑٹس انیشیٹو کو وزیرِ اعظم پاکستان کی طرف سے لانچ کیا گیا جس میں شطرنج اور سکریبل کو نصاب میں داخل کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا اور پورے پاکستان کے دس ہزار سکولوں کے اساتذہ کی تربیت کا پلان بنا۔ یہ کھیل دنیا بھر میں طلباء کی ذہنی نشوونما اور تربیت کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، اور اب پاکستان بھی عالمی معیار کی تعلیم کو اپنے نصابی نظام میں شامل کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ طلباء کا مستقبل روشن اور بہتر ہو۔
انٹرنیشنل چیس فیڈیریشن اور حکومت پاکستان کے تعاون سے،چیس فیڈیریشن آف پاکستان نے چیس ان ایجوکیشن پروگرام کو اکتوبر میں لانچ کیا اور پہلے مرحلے میں کئی نجی سکولوں کے اساتذہ کی تربیت کا مرحلہ بخوبی سرانجام پایا ۔ چیس ان ایجوکیشن کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے کمشنر لاہورڈویژن زید بن مقصود کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سیدہ انعم فاطمہ و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس لاہور کے تحت گورنمنٹ سیکٹر سکولز لاہور ڈسٹرکٹ میں چیس ان ایجوکیشن کا اجرا کر دیا گیا، جس کے سلسلے میں سلیم اختر، سینیئر نائب صدر چیس فیڈیریشن آف پاکستان اور محمد یحییٰ چیمہ، سینڑل کوارڈینیٹر نیشنل مائنڈ سپوڑٹس نے ابتدائی تربیتی نشست میں 60 سے زائد گورنمننٹ سکولز کے اساتذہ کرام کو شطرنج کے کھیل کی تعلیم میں اہمیت اور اس تعلیمی اور تربیتی فوائد سے روشناس کروایا۔ اساتذہ کرام نے اس تعارفی ورکشاپ میں خصوصی دلچسپی لی۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم فاطمہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نذیر حسین، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سمیت تمام ڈسٹرکٹ منتظمین، فیڈے اور چیس فیڈریشن آف پاکستان کے عہدیداران کو اس زبردست اقدام پر خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ورلڈ کلاس مائنڈ سپورٹس کی اہمیت اجاگر کرنے سے گورنمننٹ سکولز میں سٹوڈنٹس کی تعلیمی سرگرمیوں میں بھی مثبت اثر پڑے گا۔ اور سٹوڈنٹس کو اس کھیل سے کافی تعلیمی اور معاشرتی فوائد حاصل ہوں گے۔ گراس رووٹ لیول سے بہترین ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا اور سٹوڈننٹس نیشنل و انٹرنیشنل سطح کے شطرنج مقابلوں میں شرکت کریں گے اور جیت کر اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
اس پروگرام کے تحت اگلے مرحلے میں لاہور ڈسٹرکٹ کے گورنمننٹ سکولز کے اساتذہ کرام کو چیس ان ایجوکیشن پروگرام کے تحت ٹریننگ مہیا کی جائے گی۔ جس سے لاکھوں سٹوڈنٹس مستفید ہوں گے۔ چیس فیڈیریشن آف پاکستان کمشنر لاہور زید بن مقصود ، اسسٹنٹ کمشنر سیدہ انعم فاطمہ ، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نذیر حسین سمیت تمام حکومتی اداروں اور عہدہ داران کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں سے اس اہم تعلیمی سرگرمی کی اہمیت کو محسوس کیا اور پاکستان کے بچوں کے بہتر مسقبل کے لیئے اسے پذیرائی بخشی۔ چیس فیڈیریشن آف پاکستان چیس ان ایجوکیشن کو پورے پاکستان تک پہچانے کے لیئے کوشاں ہے اور پرعزم ہے کہ یہ تعلیمی کھیل ہر پاکستانی سٹوڈنٹ کی دسترس میں ہو۔