اصول و ضوابط برائے داخلہ
· حسب گنجائش ہر تعلیمی سال کی ابتداء یعنی اار گیارہ شوال سے تین روز تک طلبہ کا داخلہ لیا جاتا ہے۔
· داخلہ کے خواہشمند طلبہ متعلقہ آفس سے داخلہ فارم مع نظام تعلیم 300 ( تین سو روپئے ) نقد ادا کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔
· طالب اپنے سابقہ کا غذات دیکھ کر صاف اور واضح تحریر میں داخلہ فارم پر کریں۔
· امید وارکا نام اور والد والدہ کے نام اردو اور انگریزی کے Capital Letter میں لکھیں۔
· امید وار کا اپنا اور اپنے والد کا ایک عدد حالیہ پاسپورٹ سائز فوٹو داخلہ فارم میں چسپاں کریں اور دو عدد فارم کے ساتھ جمع کریں۔
· داخلہ فارم کے ساتھ مندرجہ ذیل کا غذات کی اپنے دستخط شدہ زیراکس کا پی بھی جمع کرنا ضروری ہے :
ا۔ رہائشی سرٹیفکیٹ ( بلاک یا پنچایت کے پردھان کی طرف سے جاری کردہ )
۲- آدھار کارڈ ( اپنا اور اپنے والدین کا )۔
۳۔ اپنے علاقے کی مشہور علمی شخصیت کا تصدیق نامہ (اصل کاپی ) (اخلاق و کردار کی تصدیق کے لیے )۔
۴۔ اپنا یا اپنے والد کا بینک پاسبک کا زیراکس۔
· داخلہ کے بعد دو مہینوں کے اندر اندر سابقہ تعلیمی اسناد اور مارکشیٹ کی فوٹو کاپی جمع کرنا ضروری ہے۔