Introduction

معاشرے میں قرآن وسنت کی تعلیم عام کرنے کے لیےدعوتِ اسلامی کا ایک شعبہ "مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم“ بھی ہے۔ اس شعبے کے تحت بالخصوص سکول پڑھنے والے بچوں کو چھٹی کے بعد مختلف مقامات پر مختلف اوقات میں ناظرہ قرآن کریم درست پڑھنا سکھایا جاتا ہے، کچھ مدارس میں حفظ کی کلاسز بھی لگتی ہیں ۔ اس کے علاوہ ان بچوں کو نماز، کلمے، مسنون دعائیں، والدین کے حقوق، مختلف سُنّتیں اور آداب سکھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اوقات کار مندرجہ ذیل ہیں




یہ مدارس المدینہ کنز المدارس بورڈ سے الحاق شدہ ہیں۔ تکمیل قرآن کرنے کی صورت میں ان بچوں کو تقسیمِ اسناد اجتماع کے موقع پر کنز المدارس بورڈ کی جانب سے حاصل کردہ اسناد پیش کی جاتی ہیں