فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم ذمہ داران کا مدنی مشورہ
فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم ذمہ داران کا مدنی مشورہ
مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 3 جنوری 2024ء بروز بدھ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہو ا جس میں شعبے کے صوبائی اورآفس ذمہ داراسلامی بھائیوں سمیت صوبہ پنجاب کے سرکاری ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم محمد عرفان عطاری نے تعلیمی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے بارہ دینی کام کرنے کا ذہن دیا جبکہ تقرری ، کارکردگی شیڈول اور خود کفالت کے نظام پر بھی مدنی پھول دیئے نیز مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے تعلق سے کلام کیا، اسلامی بھائیوں کے مسائل سنے اور ان کے حل پیش کئے۔ مزید دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات مثلاً ائمہ مساجد، فیضان مدینہ اور تنظیمی نگران اسلامی بھائیوں کے ساتھ مشاورت کرکے نئے مدارس اوپن کرنے کا پلان ڈسکس کیا۔
شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
بچوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ قراٰنِ کریم کی تعلیم دینے اور انہیں سنتِ رسول کا پابند بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 19 ستمبر 2023ء بروز منگل شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔معلومات کے مطابق یہ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہوا جس میں صوبہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار، آفس ذمہ دار اور سرکاری ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائی شریک تھے۔ شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے نگران محمد عرفان عطاری نے بچیوں کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے کلام کیا اور شرکا اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ شعبے میں مزید ترقی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ شعبہ محمد عرفان عطاری نے شیڈول، تقرری، کارکردگی اور خود کفالت کے نظام پر مشاورت کی نیز اجتماعِ میلاد کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔ مدنی مشورے کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو نگرانِ شعبہ محمد عرفان عطاری نے تحائف دیئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔
کراچی لسبیلہ میں ناظمین اور دیگر ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز شارٹ ٹائم کے تحت 13مارچ 2021ء کو کراچی لسبیلہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظمین، ریجن ذمہ دار اور ناظم اعلیٰ نے شرکت کی۔ نگران مجلس پاکستان شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز شارٹ ٹائم محمد عرفان عطاری نے قرآن پاک کی تعلیم و اخلاقیات میں مزید بہتری لانے، مدارس بڑھانے اور رمضان عطیات پر گفتگو کی۔نگران مجلس نے بچوں کی تعلیم و اخلاقیات میں مزید بہتری لانے کا انداز و طریقہ بیان کیا۔
واہ کینٹ میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ناظمین اور مدرسین کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت 15 مارچ 2021ء کو واہ کینٹ حسن ابدال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین اور مدرسین نے شرکت کی۔ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ناظم اعلیٰ محمد وقار عطاری نے شرکا کی تربیت کی قرآن پاک کی تعلیم و اخلاقیات میں مزید بہتری لانے اور رمضان عطیات پر گفتگو کی۔نگران مجلس نے بچوں کی تعلیم و اخلاقیات میں مزید بہتری لانے کا انداز و طریقہ بھی بیان کیا۔
شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت پاکستان کے شہر ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے نگران، صوبائی، ڈویژن ذمہ داران اور ناظمینِ اعلیٰ نے شرکت کی۔ اس مدنی مشورے میں رکن ِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے اورنئے مدارس کھولنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق چند امور پر مشاورت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔