پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری معمول بن گئی ہے اور اکتوبر کا پہلا ہفتہ گزرنے پر بھی انٹرنیٹ کی اسپیڈ بہتر ہونے کا حکومتی دعویٰ پورا نہیں ہوسکا۔
انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستانیوں کیلئے مسلسل پریشانی کا سبب بن گئی ہے، انٹرنیٹ یا تو بالکل نہیں چلتا یا بہت سلو چلتا ہے۔
رواں سال فروری سے اب تک صارفین انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے مسئلے کا سامنا کررہے ہیں۔
پی ٹی اے نے ایک ماہ پہلے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ زیر سمندر کیبل کی خرابی کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیبل کی خرابی اکتوبر کے آغاز میں ٹھیک کرلی جائے گی لیکن پچھلے 5،6 روز سے تو رہا سہا انٹرنیٹ بھی ختم ہوگیا۔
اس کے علاوہ موبائل سروس کوئی بھی ہو ڈیٹا کے ذریعے انٹرنیٹ کا استعمال صارفین کے لیے شدید اذیت کا باعث بنا ہوا ہے جب کہ صارفین کو انٹرنیٹ سلو ڈاؤن اور ایکس کی بندش کے معاملے پر عدالتوں سے بھی تاحال ریلیف نہیں مل سکا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی اے ذرائع نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہےکہ اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ کی اسپیڈ بہتر ہوجائے گی۔
کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پورمیں کارروائی کرکے مبینہ بھارتی جاسوس کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے دستی بم اور دیگر ہتھیار برآمد ہوئے جبکہ ملزم کے پاس مختلف ناموں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی موجود تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس ہے، اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
کراچی: ماڈل کالونی روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 2 بھائی اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئے جب کہ تیسرا زخمی حالت میں زیر علاج ہے، حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا تھا جسے گرفتار کرکے ماڈل کالونی تھانے منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واٹر ٹینکر بھی ماڈل کالونی پولیس کی تحویل میں ہے۔
پولیس کے مطابق چاروں افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سفر کررہے تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 9سالہ طلحٰہ اور 11سالہ شاہ محمد شامل ہیں جب کہ تیسرا بھائی 10سالہ ارحم اور 25سالہ بابر نامی نوجوان زخمی ہے۔
مقتولین کے محلے داروں نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچے اپنے ماموں کو ائیرپورٹ پر چھوڑنے گئے تھے اور واپسی پر یہ حادثہ پیش آگیا، واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے ماڈل کالونی روڈ پر احتجاج بھی کیا۔
پولیس کے مطابق اہلخانہ بچوں کی میتیں لے کر آبائی علاقے مانسہرہ روانہ ہوگئے جہاں سے واپسی پر واقعہ کا مقدمہ درج کرائیں گے۔
کراچی : نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفانی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے۔
جاری الرٹ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سمندر میں موجود سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے لہٰذا شہریوں کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
این ڈی ایم کے مطابق ممکنہ طوفان پیدا کرنے والا یہ سسٹم فی الحال لکشدیپ وادی جو انڈیا کے قریب واقع ہے کا شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والا یہ سسٹم کے طوفان میں تبدیلی کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی کا پیش خیمہ ہے۔
ابتدائی پیشی گوئی کے مطابق اس کی رفتار اور شدت کے لحاظ سے یہ سسٹم اکتوبر 2024 کے تیسرے ہفتے میں پاکستانی ساحلی پٹی کے ساتھ ٹکراسکتا ہے جس کے باعث پاکستان کے ساحلی علاقوں کو متاثرکر ے گا۔
این ڈی ایم اے نے ساحلی علاقوں کے مکینوں اور متعلقہ اداروں کا محتاط اور تیار رہنے کی ہدایت کی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔
اسلام آباد: سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کی کوششوں کے نتیجے میں سری لنکا میں کئی سال سے قید 5 خواتین اور 51 مرد قیدیوں کو آج چارٹرڈ طیارے پر وطن واپس لایاگیا۔
حکام کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی یقینی بنانےکے لیے ذاتی دلچسپی لی اور انہوں نے سری لنکن ہائی کمشنر کے ساتھ اس مسئلہ کو اٹھایا جب کہ علیم خان نےسری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے اخراجات برداشت کیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پرسری لنکن حکومت اورہائی کمشنرکےکردار کوسراہتے ہیں، قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر علیم خان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وطن واپس آنے والی ایک بزرگ خاتون نے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا شکریہ کہ ہم پاکستان واپس آگئے ہیں، آپ کی بہت مہربانی یہ احسان زندگی بھر نہیں بھول سکتے۔
واپس آنے والے قیدیوں نےکہا کہ محسن نقوی اورعبدالعلیم خان کی بدولت آج وطن واپس آئے ہیں، جن حالات میں قید تھے، شکر ہے ہم واپس وطن آئے۔
خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، قتل کی لرزہ خیز واردات میں بیٹی اور اس کا ساتھی ملوث تھا۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے پیرجو گوٹھ میں گذشتہ ماہ 17 اگست کو زہریلا کھانا کھانے کے باعث ایک ہی خاندان کے 13 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، واردات میں محنت گل بیگ، اس کی زوجہ، 8 بچے، بھائی اور 2 بھتیجے جاں بحق ہوگئے تھے۔
پولیس نے قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان امیربخش بروہی اورشائستہ بروھی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان نے گھروالوں کو کھانے میں زہر دینے کا اعتراف کرلیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے واقعے کا نوٹس لے کر انکوائری ٹیم مقرر کی۔
تحقیقات کے دوران نوجوان لڑکی مسماۃ شائستہ بروہی اور نوجوان امیر بخش بروہی کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے لیکن ان کے رشتے دار ان کی شادی پر راضی نہیں ہوئے جس پر ہم نے ان کو زہر دے کر مارنے کا فیصلہ کیا اور بعد ازاں انہوں نے آٹے میں زہر ملایا زہریلے آٹے کی روٹی کھانے پر خاندان کے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لڑکے نے اپنے والد اور بھائیوں کو چچا کے گھر کھانا کھانے سے منع کیا تھا، تاہم انہوں نے کھانا کھا لیا تھا جس سے وہ بھی جاں بحق ہوگئے۔
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنما، وکلاء، فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، ملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی وجوہات کےباعث لگائی گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سلسلے میں اڈیالہ جیل کی سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہو گا۔
کراچی: ائیرپورٹ کےقریب اتوار کی رات غیرملکیوں کے قافلے پر ہونیوالے حملےکی تحقیقات میں اہم معلومات سامنے آگئیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ حملےمیں چھوٹی کار استعمال کی گئی جب کہ کارکی نمبرپلیٹ،انجن اور چیسز نمبرحاصل کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
تفتیشی ذرائع کابتانا ہے کہ کار سوارخودکش حملہ آور قافلےکے نکلنےکا انتظارکررہا تھا اور قافلہ پہنچتے ہی کارسوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرادی جب کہ کار میں ممکنہ طورپربارود تھاجس سےگاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکےکے بعد غیرملکیوں کی ایک گاڑی ریورس کرکے محفوظ کرنےکی کوشش کی گئی مگر دھماکے میں بھاری بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جس سےگاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا کہ متاثرہ گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
جناح اسپتال میں 2 غیر ملکیوں اور ایک مقامی شہری کی لاش لائی گئی
دوسری جانب اسپتال حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے بعد جناح اسپتال میں 2 غیر ملکیوں سمیت3 افرادکی لاشیں لائی گئیں جن میں سے ایک لاش مقامی باشندے کی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل
علاوہ ازیں ائیرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس میں بم ڈسپوزل ایسٹ، ساؤتھ اور ویسٹ کی ٹیمیں تفتیش کریں گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ آئی جی سندھ کے احکامات پر خصوصی ٹیم بنائی گئی ہے۔
واضح رہے اتوار کی رات کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 غیر ملکی ہلاک ہوئے جب کہ 17 افراد زخمی ہیں۔
کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب دھماکے میں 3 غیر ملکی جان گنوا بیٹھے جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خاتون، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق کراچی میں ائیرپورٹ سگنل کے قریب زودار دھماکا ہوا جس کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
دھماکے کے بعد جائے واقعہ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ کرائم سین پر کچھ سمجھ نہیں آرہا، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک آئل ٹینکر میں آگ لگی اور پھر دھماکے سے نقصان ہوا۔ دھماکے سے کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں، دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی۔
اظفر مہیسر نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی تحقیقات جاری ہے، واقعے میں دہشتگردی اور تخریب کاری کا عنصر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق فارنزک رپورٹ آنے تک حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے دھماکے کی جگہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات ہیں دھماکا آئی ای ڈی ہے، دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں غیرملکی شہری سوار تھے، دھماکا غیرملکیوں کے گاڑی گزرنے کے بعد ہوا، اسے آئل ٹینکر دھماکا نہیں کہا جا سکتا، سی سی ٹی وی اور دیگر ذرائع سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
کراچی دھماکے میں زخمی خاتون تسلیم نے بتایا کہ وہ بیٹے اور پوتے کے ساتھ موٹر سائیکل پر گزر رہی تھیں، ان کے آگے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکار تھے۔ اچانک دھماکاہوا اور کچھ چیزیں انہیں آکر لگیں، بیٹا اور پوتا محفوظ ہیں۔
ابتداعی طور پر پولیس نے بتایا تھا کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایچ او ڈی ایمرجنسی ڈاکٹر نوشین نے بتایا کہ دھماکے کے 6 زخمی جناح اسپتال لائے گئے ہیں۔
پولیس اور رینجرز اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ فائربریگیڈ کا عملہ بھی گاڑیوں میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کرتا رہا۔
واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کو فون کرکے ائیر پورٹ کی طرف آنے اور جانے والے راستے بحال رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے انکوائری کرکے رپورٹ دیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی آئی جی پولیس سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر سندھ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائیں۔
دھماکے سے 2 گاڑیوں اور 2 موٹر سائیکلوں میں آگ لگی ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر تمام تنصیبات محفوظ ہیں۔
دھماکےکی آواز کریم آباد، ڈیفنس اور جمشید روڈ کےاطراف بھی سنی گئی
وفاقی حکومت رواں سال دسمبر میں گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ حکومت کے سپرد کرے گی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ حکومت کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کیلئے حکومت سندھ نے گرین لائن بس سروس منصوبے کے آپریشنز سنبھالنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
اس حوالے سے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں گرین لائن بس سروس کے آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گرین اور اورنج لائن منصوبوں کو جوڑنے کا کام دسمبر 2024 سے پہلے مکمل ہو جائے گا، وفاق کی گرین لائن پر 2 ارب روپے کی سبسڈی پر حکومت سندھ نظرِ ثانی کرے گی۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ گرین لائن منصوبے کی سندھ حکومت کو منتقلی کے بعد اس میں مزید بسیں شامل کریں گے۔
پشاور : وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو جوابی وارننگ دیتے ہوئے ہم پرکسی نے تشدد کیا تو حالات کےذمہ دارتشدد کرنے والا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان کے بعد کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے اور ہمارا احتجاج پرامن ہے ، بانی پی ٹی آئی کا حکم میرے لئے ریڈ لائن ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ہم پر کسی نے تشدد کیا تو حالات کے ذمہ دار تشدد کرنے والے ہوں گے، مجھ سے احتجاج کے حوالے سے رابطہ کرنےکی ضرورت نہیں ، میرے پاس احتجاج ملتوی کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ احتجاج ملتوی کرنے کا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے ، جب تک بانی پی ٹی آئی کاحکم نہیں آتا میں آگے بڑھتا رہوں گا، اگر جلوس میں اکیلا بھی رہ گیا تب بھی آگے بڑھتا رہوں گا۔
یاد رہے وزیرداخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا تھا کہ ایک ملک کا سربراہ اسلام آباد میں موجود ہے، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، چھوٹا سا واقعہ بھی ہوگیا ملائیشیا کے وزیراعظم کی موجودگی میں تو ساری زندگی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دفعہ ایک چوالیس لگی ہوئی ہے،اجازت لیں پھر ضرور جلسہ کریں، وزیراعلیٰ کے پی اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں، جو ہاتھ چڑھے گا نرمی کی توقع نہ رکھے۔
کراچی : شہر قائد میں اچانک موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے صارفین کو سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ، جس کے باعث صارفین کو سوشل میڈیا ایپس کےاستعمال میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم بندش کی وجہ سامنے نہیں آئی۔
خیال رہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔
جڑواں شہروں میں سروس کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے دفعہ 144 نافذ ہے ساتھ ہی راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی تاحکم ثانی معطل کردی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کو چار ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل نے سرکاری اداروں کے مالی نقصان کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کو 4 ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
رپورٹ میں اس نقصان کا سبب ایندھن کا زائد استعمال بتایا گیا ہے جب کہ دیگر وجوہات میں سگنل، برقی خرابی اور رولنگ اسٹاک میں خرابی کی وجہ سے ٹرینوں کو روکنا بتایا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرینوں کو فنی خرابی کے سبب روکنے کے باعث ان کی آمدورفت کا شیڈول بھی سخت متاثر ہوا۔
سکھر میں ایندھن کی مد میں 3 ارب 38 کروڑ 70 لاکھ ، ملتان میں ایک ارب 41 کروڑ، روالپنڈی میں ساڑھے سات کروڑ جب کہ کراچی میں تین کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر وکلا کے احتجاج کے واقعہ کے بعد وفاقی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 20 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ اور سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا، ایم این اے لطیف کھوسہ، سینیٹر شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ کو مقدمے میں نامزد کیا گیا، مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی، اعظم سواتی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ وکیل مصطفین کاظمی کو مقدمے میں نامزد ہونے پر گرفتار کیا گیا، نسیم حیدر پنجوتھا، انصر ایڈووکیٹ، بیرسٹر گوہر اور عبداللہ وزیر بھی مقدمے میں شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلایا، پولیس افسران اور اہلکاروں سےمزاحمت کی گئی، سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔
متن میں کہا گیا کہ مظاہرین نے کہا فیصلہ نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی انھیں کام کرنے دیں گے، مظاہرین نے ٹائر جلاکر راستے بھی بند کردیے تھے۔
مقدمے میں 100 سے زائد نامعلوم افراد کو بھی ملزمان نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
کراچی: بہادر آباد پولیس نے اسٹیٹ ایجنسی کی آڑ میں شہریوں سے جعلسازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بہادر آباد شعبہ تفتیش پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو 2 کروڑ 37 لاکھ کے چیک باؤنس کیس میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسلم عبدالستار نے اسٹیٹ ایجنسی کی آڑ میں شہریوں سے جعلسازی کی، ملزم نیو ٹاؤن، بہادرآباد میں درج مقدمات میں مفرور تھا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم 4 بار چیک باؤنس کیس میں گرفتار ہوچکا ہے، ملزم اسلم عبدالستار2 مقدمات میں ضمانت پر ہے، ایک میں رہا ہوا۔
اسلام آباد : توشہ خانہ ٹو کیس میں آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی ، اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے۔
آج کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پرفردجرم عائد ہونے کا امکان ہے ، دونوں کو چالان کی نقول فراہم کی جاچکی ہیں۔
دو روز قبل اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
جج نے کہا کہ تھا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر 2 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی ، عدالت نے ملزمان سے متعلق ریکارڈ کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی تھی۔
اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف سپلیمنٹری چالان سامنے آیا تھا، جس میں 24 گواہوں کی لسٹ بھی ایف آئی اے کے سپلیمنٹری چالان کے ساتھ منسلک کی گئی تھی۔
چالان میں کہا گیا تھا کہ عدالت گواہوں کو طلب کر کے ٹرائل آگے بڑھائے، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف ٹھوس ثبوت شواہد ہیں، شواہد سےواضح ہوادونوں مس کنڈکٹ کےمرتکب قرار پائےہیں، غیرقانونی ذرائع،کرپشن سےبانی پی ٹی آئی اوراہلیہ نے مالی فائدہ حاصل کیا۔
سپلیمنٹری چالان میں بتایا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےپوزیشن کاغلط استعمال کرکے کم قیمت پر بلغاری سیٹ حاصل کیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے مہنگے قرضے لینے سے انکار کردیا ہے پاکستان نے 11 فیصد شرح سود کے مہنگے قرضں کی پیش مسترد کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے بعد پاکستان نے مہنگے قرضے لینے سے انکار کردیا، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کو مہنگا قرض حاصل کرنے سے منع کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ سے مہنگا کمرشل قرض نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، وزارت خزانہ نے فیصلہ کیا کہ آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد زیادہ شرح سود پر قرض نہیں لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرشل بینک 11 فیصد شرح سود پر ایگریمنٹ ہوا تھا لیکن اب رقم حاصل نہیں کی جائے گی، بینک سے 60 کروڑ ڈالر قرض معاہدہ فنانسنگ گیپ کا تخمینہ پورا کرنے کیلئے کیا گیا تھا، 12 ارب ڈالر فنانسنگ گیپ کا تخمینہ آئی ایم ایف نے آئندہ 3 برسوں کیلئے لگاییا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرخزانہ کو آئی ایم ایف پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے، آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق فنانسنگ گیپ کی صورت میں دیگر ذرائع سے کم شرح سود پر قرض حاصل کیا جائے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے کمرشل بنک سے قرض معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی، مستقبل میں قرض کی دوبارہ درخواست کی گئی تو حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انٹرنیشنل ٹریڈ فنانس کارپوریشن اور آئی ڈی بی سے 70 کروڑ ڈالر تک قرض لیا جا سکتا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر رواں مالی سال کیلئے مزید موصول ہوں گے، آئندہ مالی سال بھی آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر میں ملیں گے، آئی ایم ایف سے مالی سال 2027 میں 2 ارب ڈالر موصول ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام کے 37 ویں مہینے میں 1 ارب ڈالر کی آخری قسط موصول ہوگی، اہداف کا جائزہ کیلئے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت پہلا اقتصادی جائزہ مارچ میں ہوگا۔
اسلام آباد: معروف مبلغ اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے جو 28 اکتوبر تک ملک میں قیام کریں گے۔
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطا الرحمان اور پارلیمانی سیکریٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری سمیت دیگر نے استقبال کیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے جبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور امامت بھی کریں گے۔
پاکستان میں قیام کے دوران وہ اعلیٰ حکومتی عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک عوامی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جبکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اسلامی بصیرت اعتماد اور یقین کو فروغ دیتی ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد پہنچایا گیا۔
اسرائیلی فوج نے حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی بیروت حملے میں ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
گزشتہ روز اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا جس میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ حسن نصر اللہ سمیت میزائل یونٹ کے سربراہ اور ان کے نائب کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔
حزب اللہ ذرائع نے اسرائیلی حملے میں حسن نصر اللہ کی شہادت کی تردید کرتے ہوئے ان کے صحتمند ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم لبنان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تھا۔
اب ایک بار پھر اسرائیل کی ڈیفنس فورس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں تاہم اسرائیل کی جانب سے بھی اس حوالے سے کسی قسم کے ثبوت فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی نے حزب اللہ ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حسن نصراللہ سے رابطہ گزشتہ شام سے منقطع ہے۔
اسرائیلی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ حزب اللہ کے سینئر رہنما علی کرکی بھی فضائی حملے میں مارے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بیروت میں ہونے والے حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی بیٹی فاطمہ نصر اللہ بھی ماری جا چکی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد سرکی کے مطابق پولیو ورکر کی ڈی این اے رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر ارشاد سرکی نے بتایا کہ لمس یونيورسٹی لیبارٹری جامشورو نے زیادتی کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون اور ملزم احمد جکھرانی کے ڈی این اے میچ کرگئے، خاتون سے زیادتی کیس کی رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائےگی۔
واضح رہے کہ خاتون پولیو ورکر کو 11 ستمبر کو انسداد پولیو مہم کے دوران زیادتی کانشانہ بنایا گیا تھا۔
لاہور: پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ۔
صوبائی حکومت کی جانب سے راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ رینجرز کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں اسلحہ رکھنے اور نمائش پر بھی دفعہ 144 نافذ ہو گی، صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان کو پابندی سے استثنیٰ ہوگا، پابندی کا اطلاق ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبر کو ہو گا، راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات ہونگی، ہتھیاروں سے لیس شرپسند عناصر کی راولپنڈی آمد کا اندیشہ ہے، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
پاکستان میں وفاقی حکومت کی جانب سے ملکی ٹیکس قوانین میں سے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملک میں وفاقی محصولات جمع کرنے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال نے ٹیکس قوانین میں سے ’نان فائلر‘ (یعنی ایسے افراد جو اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرواتے) کی کیٹیگری ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اب نان فائلرز پر مختلف قسم کی پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔‘
پاکستان میں گذشتہ چند برسوں کے دوران فائلرز اور نان فائلرز سے متعلق بحث میں شدت آئی ہے اور ایسا تب ہوا جب حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ افراد کو اپنے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی ترغیب دینا شروع کی اور نان فائلرز پر مختلف اقسام کے ٹیکسوں کی شرح میں اضافوں کا اعلان کیا۔
موجودہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں بھی فائلرز کے مقابلے میں نان فائلرز سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے جیسے اقدامات اٹھائے گئے تھے۔ حکومت کی جانب نان فائلرز سے زیادہ ٹیکس چارج کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں کافی بحث بھی ہوئی اور اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ممیز اور مزاح پر مبنی تبصرے بھی کیے گئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ٹیکس نظام میں فائلرز اور نان فائلرز کی علیحدہ علیحدہ کیٹیگریاں سنہ 2013 میں متعارف کروائی گئی تھیں۔
’وائس آف امریکا‘ کو جمعرات کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ نے اس ضمن میں بات کرتے ہوئے کہ ’پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں نان فائلر کی اختراع موجود ہے، یہ جو اختراع نکالی گئی تھی اس کو اب ہم ختم کرنے جا رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اب ایسا مزید نہیں ہو سکتا کہ آپ ایک مخصوص رقم دیں، اور ہم سوچیں کہ اچھا پیسے تو آ رہے ہیں اور اپنا منھ دوسری طرف کر لیں۔ بطور ملک اب ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور ہمارے پاس یہ گنجائش نہیں ہے کہ کوئی اس ملک میں نان فائلر رہے۔ اب اگر آپ کے پاس این ٹی این نمبر نہیں ہو گا، تو مختلف قدغیں ہوں گی۔۔۔‘
حکومت کا نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرنے کا اقدام کیا ہے؟
گذشتہ دنوں صنعتکاروں کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئے ایف بی آر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیکس قوانین سے نان فائلرز کو ختم کرنے اور اُن پر 15 قسم کی مختلف پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اِن اقدامات کے تحت حکومت ٹیکس قوانین سے نان فائلرز اور بعد میں فائلرز کی تعریفیں ختم کر دے گی۔
نان فائلرز پر پندرہ پابندیوں کا اطلاق بتدریج ہو گا جن میں سے پانج ابتدائی طور پر لگائی جائیں گی ان میں جائیداد، گاڑیوں، بین الاقوامی سفر (مذہبی سفر کے علاوہ)، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پر پابندیاں شامل ہیں۔
نان فائلرز کی کیٹگری ختم کرنے کا مطلب ہے کہ وہ افراد جو پہلے لین دین پر زیادہ ٹیکس دیتے تھے مگر ڈاکیومینٹڈ اکانومی سے باہر رہتے تھے وہ اب مزید ایسا نہیں کر سکیں گے۔
کراچی میں موسم تبدیل ہونے کے ساتھ موسمی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ نزلہ، کھانسی، ملیریا ، ڈینگی اور چکن گونیا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے سے سے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسیز بھرنے لگیں۔ ایمرجنسی کنسلٹنٹ جناح اسپتال ڈاکٹر عمارکے بعد چند ماہ قبل تک جناح اسپتال میں روزانہ ایک ہزار مریض رپورٹ ہوتے تھے، اب ان کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ ایمرجنسی میں آئے 2 ہزار مریضوں میں سے صرف 20 سے25 مریضوں کا داخلہ ہو پاتا ہے، اسپتال میں اسٹاف کی کمی کے باعث اتنے مریضوں کا علاج ممکن نہیں۔ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عمران کے مطابق سول اسپتال میں روز آنے والے مریضوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے، سول اسپتال کی ایمرجنسی میں 4 ماہ پہلے تک 800 سے زائد مریض آتے تھے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے بعد ڈینگی وبا میں واضح اضافہ ہوا ہے اور ستمبر سے شروع ہونیوالے ڈینگی کیسز اکتوبر میں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
پاکستان کے بڑے شہروں میں ڈینگی وبا کے خطرات زیادہ ہیں جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، حیدرآباد اور لاڑکانہ شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 برس سے اس وبا نے شہریوں کی صحت کو متاثر کیا ہے، طلوع آفتاب کے 2 گھنٹے بعد اور غروب آفتاب سے 2 گھنٹے پہلے ڈینگی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ درجہ حرارت 16 ڈگری سے کم ہونے پر ڈ ینگی میں کمی آتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈینگی کی روک تھام کے لیے اسٹیک ہولڈرز نیشنل ہیلتھ ایجنسی اور ڈینگی کنٹرول سینٹرز کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
کراچی میں قطر ہسپتال میں خاتون کو جنسی طورپر حراساں کئے جانے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، متاثرہ خاتون کی جانب سے درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اس کی چار سالہ بیٹی بیمارتھی اور قطر اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں داخل تھی، 22 ستمبر کی رات ڈھائی بجے بچی کو بخار تیز ہوگیا تھا، ڈاکٹر کے کہنے پر انجیکشن لینے جا رہی تھی کہ دو افراد پکڑ کر ایک کمرے میں لے گئے،جہاں پہلے سے دو افراد بھی موجود تھے،چاروں افراد نے اس کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی، اسپتال کے چوکیدار اور دیگر لوگوں نے آکر اسے کمرے سے نکالا
کراچی میں گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقاء معین کے قتل میں ملوث ملزم کو دوبارہ خضدار سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی عبد العزیز جکھرانی کے مطابق ملزم نےکراچی کے علاقےگلشن اقبال میں گولڈ میڈلسٹ کو قتل کیا تھا، ملزم کوپہلے بھی خضدار سےگرفتار کرکے کراچی پولیس کے حوالےکیا گیا تھا تاہم 24 جون کو ملزم سٹی کورٹ کراچی سے فرار ہوگیا تھا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم کو ایک بارپھر کراچی پولیس کےحوالےکیاجائےگا۔
خیال رہے کہ جون میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان اتقا معین کو قتل کردیا گیا تھا۔
پولیس نے اتقا معین کے قتل کیس میں ملزمان کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔
تاہم 24 جون کو ملزم ظاہر عدالت سے واپسی پر پولیس اہلکار کو دھکا دے کر احاطہ عدالت میں موجود رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لیاقت کالونی میں واقع ایک گھر میں گیس کمپریسر مشین پھٹ گئی ، جس سے آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ایک خاتون کا ستر فیصد جسم جھلس گیا، خاتون سمیت2زخمیوں کوآئی سی یوشفٹ کردیا گیا ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے ناشتہ بنانے کے دوران بجلی آنے پر پریشر مشین پھٹی، جس سے یہ حادثہ ہوا۔
ریسکیوحکام نے بتایا کہ 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہیں ، جنہیں کراچی ریفرکردیا گیا ہے، ایم پی اے ناصرقریشی نے سول اسپتال پہنچ کر زخمیوں کودی گئی سہولتوں کاجائزہ لیا۔
خیال رہے ملک میں گیس بحران کے باعث سب سے زیادہ گھریلو صارفین متاثر ہوتے ہیں، گیس دباؤ میں کمی کے باعث کھانا پکانے میں خواتین کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے، اس صورت حال سے بچنے کے لیے بہت سے صارفین پائپ لائن سے گیس کا زیادہ پریشر حاصل کرنے کے لیے کمپریسر لگا لیتے ہیں۔
یہ کمپریسر انتہائی خطرناک ہیں اور بہت سے واقعات میں ان کے پھٹ جانے سے گھر والے شدید زخمی ہوچکے ہیں اور بعض اوقات جان سے بھی جاتے ہیں۔
پاکستان میں یکم اکتوبر سے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ ہے تاہم پیٹرول کی قیمت کو برقرار بھی رکھاجاسکتا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔ وزیرخزانہ حتمی اعلان 30 ستمبر کو وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ضروری دستاویزات کی فوٹوکاپیاں کروانے کے حوالے سے عوام کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔
نا درا نے ایڈوائزری میں شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈز، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس اور نا درا کے جاری کردہ دیگر دستاویزات کی غیر ضروری فوٹوکاپیاں کروانے سے گریز کریں۔
ترجمان کے مطابق نا درا دفتر میں نادرا کی جاری کردہ دستاویزات مثلا شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ اور ب فارم وغیرہ کی فوٹوکاپی ساتھ لانے کی ضرورت نہیں۔
اصل دستاویز یا صرف اس پر درج نادرا کا جاری کردہ نمبر ساتھ لائیں، دراصل ضروری دستاویزات کی غیر ضروری فوٹوکاپیاں بنانے سے سکیورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کاپیوں کو غیر مجاز افراد کے ذریعے غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔
گلگت : بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا جانے والا برفانی چیتے کا بچہ بازیاب کرالیا گیا، کچھ افراد نے برفانی چیتے کے بچے کو ضلع غذر سے پکڑا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان محکمہ پارکس اینڈ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا جانے والے برفانی چیتے کے بچے کو بازیاب کرالیا۔
وائلڈلائف حکام کا کہنا تھا کہ بچہ مقامی شخص کے گھر سےبرآمد ہوا، سنولیپر ڈکوری ہیبلیٹیشن سینٹرنلترمنتقل کردیا گیا، جس کی عمراڑھائی ماہ ہے۔
کچھ افراد نے چیتے کے بچے کوضلع غذر سے پکڑاتھا تاہم محکمہ جنگلی حیات نے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا ، گرفتار افراد نے بتایا بچہ اڑھائی لاکھ روپےمیں فروخت کیا، جس کے بعد بچہ نشاندہی پر مقامی شخص کے گھر سے برآمد ہوا۔
مزید پڑھیں : نایاب برفانی چیتے کی کھال فروخت کرنے والا شخص گرفتار
یاد رہے گذشتہ ماہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے لاہور کی نجی سوسائٹی میں چھاپہ مار کر برفانی چیتے کی کھال برآمد کر کے ملوث ملزم کو گرفتار کیا تھا۔
ترجمان وائلڈ لائف نے بتایا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت بیس ہزار ڈالر اور پاکستانی چھپن لاکھ روپے بنتی ہے، ملزم سوشل میڈیا پر نایاب جانوروں کی کھال فروخت کرنے کا کاروبار کرتا تھا۔
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو جلسے کی اجازت کی درخواست واپس لینے کی ہدایت کردی جبکہ راولپنڈی میں ہفتے کے روز بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا۔
بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، عدالت نےفواد چودھری کو بری کر دیا
اڈیالہ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے یہ جلسے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر اجازت ملی بھی تو شہر سے کہیں دور ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ جلسے کے بجائے اب ہم راولپنڈی میں ہفتے کو بھرپور احتجاج کریں گے، ہمارے وکلا سپریم کورٹ کے باہر بھی احتجاج کریں گے، ہم جلسے کی اجازت سے متعلق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے درخواست واپس لے رہے ہیں۔
ماہرین نے حکومت پاکستان پر خاندانی منصوبہ بندی کو موثر طریقے سے ملک بھر میں لاگو کرنے پر زور دیا ہے۔
پاکستان میں بڑھتی آبادی نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ملک میں 2.5 فیصد کے تناسب سے بڑھتی آبادی میں مستقبل میں ہونے والے اضافے کے واضح امکانات سے پریشان ماہرین نے خاندانی منصوبہ بندی کو موثر طریقے سے ملک بھر میں لاگو کرنے پر زور دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ کی جامعہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو میں محکمہ خاندانی منصوبہ بندی کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس کے شرکاء کی جانب سے اس حوالے سے اہم تجاویز سامنے آئی ہیں۔
کانفرنس میں مختلف ممالک کے ماہرین نے شرکت کی، جنہوں نے خاندانی منصوبہ بندی کے لیے اس موضوع کو اسکولز اور کالجز کی سطح پر پڑھانے اور سماج میں آگاہی کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ماہرین کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر موجود پاکستان میں اگر خاندانی منصوبا بندی پر عمل نہیں کرایا گیا تو مستقبل میں اس ملک کی دھرتی آبادی کا بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں رہے گی۔
عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے مشورہ دیا ہے کہ وفاقی حکومت کو خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے اپنی پالیسیاں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی نے اپنا پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔انڈس موٹرز کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں پروڈکشن پلانٹ جمعرات 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک بند رکھنے کی اطلاع دی گئی ہے،انڈس موٹر کمپنی نے خام مال کی کم اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سے فیصلہ کیا۔ اسٹاک ایکسچینج کو لگے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پرزوں کی کمی نے کمپنی کے لیے گاڑیوں کی پیداوار کو جاری رکھنا ناممکن بنا دیا ہے
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے بارے میں اپنا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو1 ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کیلئے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت7ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی، پاکستان کیلئے نیاقرض پروگرام 37ماہ پر مشتمل ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی شرح نمو2.4فیصد تک پہنچ گئی ہے، افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو اب بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جس میں مشکل کاروباری ماحول، کمزورحکمرانی اور محدود ٹیکس بیس شامل ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 2023-24 میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مسلسل پالیسی پر عمل درآمد کیا۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کے ذریعے اقتصادی استحکام کی بحالی کے لیے اہم اقدامات کئے، مالی سال 2024میں شرح نمو 2.4فیصد تک پہنچ گئی ہے، اس کی وجہ زرعی شعبے میں سرگرمیاں ہیں۔
عالمی مالیاتی ادارے کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے جو کہ ایک ہندسے تک آگئی ہے، مناسب مالیاتی اور مانیٹری پالیسیوں کے سبب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں رکھنے میں مدد ملی۔
آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس عمل سے زرمبادلہ کے ذخائر کو دوبارہ سے بہتر بنانے کا موقع ملا، افراط زر میں کمی اندرونی اور بیرونی حالات میں بہتری کی عکاس ہے۔
اسٹیٹ بینک نے جون سے اب تک پالیسی ریٹ میں 450 بیسز پوائنٹس کی کمی کی ہے، جون 2024 میں ایک مضبوط بجٹ پیش کیا گیا، پیشرفت کے باوجود پاکستان کی کمزوریاں اور مسائل بدستور سنگین ہیں۔
آئی ایم ایف کے مطابق مشکل کاروباری ماحول، کمزور حکمرانی اورریاست کازیادہ عمل دخل سرمایہ کاری میں رکاوٹ بنتے ہیں، ٹیکس بیس تنگ ہونے کی وجہ سے مالیاتی پائیداری، سماجی اور ترقیاتی اخراجات پورا کرنا مشکل ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غربت سے مستقل نجات کیلئے صحت اور تعلیم پر خرچ ناکافی ہے، بنیادی ڈھانچے میں ناکافی سرمایہ کاری نے معاشی صلاحیت کو محدود کر دیا ہے۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا شکار ہے، آئی ایم ایف نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ اگر مناسب اصلاحاتی ایڈجسٹمنٹ پر زور نہ دیا گیا اور اصلاحات نہ ہوئیں تو پاکستان کے دیگرممالک کے مقابلے میں مزید پیچھے رہنے کا خطرہ ہے۔
آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام کی بحالی ہے، سرکاری اداروں کی اصلاحات، عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری بھی مقصد ہے۔
اعلامیے کے مطابق بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے پرتوجہ مرکوز کرنا ہے، اس پروگرام کی کامیابی کیلئے ترقیاتی شراکت داروں کی مسلسل مالی معاونت بہت اہم ہوگی۔
کوئٹہ : کالعدم تنظیموں کی جانب سے خودکش حملے کے لیے تیار کی گئی میڈیکل کی طالبہ عدیلہ بلوچ کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے ورغلایا کہ میں خودکش حملے کروں، دہشت گردی کیلئے میری برین واشنگ کی گئی۔
تربت سے گرفتار عدیلہ بلوچ نے والدین کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ابتدائی تعلیم تربت سے حاصل کی، نرسنگ کا کورس کوئٹہ سے کیا، مجھے بہکایاگیاتھا، میرے علاوہ پہاڑوں پرایک اور لڑکی کا بھی برین واش کیاگیا تھا، میں غلط راستے پر چل رہی تھی لیکن حکومت بلوچستان کی وجہ سے بچ گئی۔
عدیلہ بلوچ کا کہناتھا کہ سوچا نہیں تھا خودکش دھماکا کرنے سے معصوم لوگوں کی جان جائے گی، دہشت گردی کے لیے نوجوانوں کو ورغلایاجا رہا ہے ، دہشت گرد اپنے مقاصدکیلئے لوگوں کواستعمال کرتے ہیں، نوجوانوں کو نصیحت کرتی ہوں دہشت گردوں کی باتوں میں نہ آئیں۔
دوسری جانب عدیلہ بلوچ کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے پتا چلا کہ میری بیٹی کو ورغلایا گیا، پتا تھا کہ جنہیں پہاڑوں پر لےجایاجاتا ہے ان کی واپسی نہیں ہوتی، بیٹی کے لاپتا ہونے پر حکومت بلوچستان سے رابطہ کیا، بروقت کارروائی کر کے میری بیٹی کو واپس لایاگیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ لاپتا افراد کے والدین سرکار کے پاس جائیں اور دیگر والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ ان کے بچے کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں۔
ادھر بلوچستان کی رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ ریاست اور حکومت نے ماں ہونے کا ثبوت دیا، ریاست نےعدیلہ اور اس کی فیملی کو قبول کیا ہے، اس لڑائی کو بند کریں جس میں سراسر نقصان بلوچستان کا ہے، جو لوگ پہاڑوں پرہیں وہ واپسی کا راستہ اختیار کریں، جو بھی مدد مانگی جائے گی وہ حکومت دے گی۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر خالق شہید پولیس تھانے کی موبائل کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کیا گیا، جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔
ریسکیو اور پولیس ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سعودی عرب نے حج اور عمرے کے ویزے پر آنے والے پاکستانی بھکاریوں کی مملکت میں بڑھتی ہوئی تعداد پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی حکام نے خبردار کیا ہے اگرعمرہ اور حج کی آڑ میں آنے والے بھکاریوں پر قابو نہ پایا گیا تو اس کا پاکستانی عمرہ اور حج زائرین پر منفی اثر پڑ ے گا۔
مقامی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان لازمی بھکاریوں کو عمرہ ویزے کے تحت خلیجی ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے کارروائی کرے۔
دوسری جانب پاکستانی وزارت مذہبی امور نے عمرہ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد عمرہ کا انتظام کرنے والی ٹریول ایجنسیوں کو ریگولیٹ کرنا اور انہیں قانونی نگرانی میں لانا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی بھکاری عمرہ ویزہ پر سعودیہ جاتے ہیں اور پھر وہاں بھیک مانگنے جیسی سرگرمیوں کا حصہ بنتے ہیں۔
کراچی: توانائی بحران کے باعث سندھ میں صنعتی شعبہ شدید متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 81 صنعتی یونٹس بند ہو چکے ہیں، جن میں 10 ٹیکسٹائل اور 5 شوگر ملیں شامل ہیں۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی مسلسل قلت نے کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے، جس سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔
کراچی : ترجمان کے الیکٹرک نے نارتھ ناظم آباد کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے نارتھ ناظم آباد کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی املاک کو نقصان پہنچایاگیا، احتجاج اور تشدد کے باعث علاقےمیں آپریشن کوعارضی طورپر معطل کر دیا گیا ہے۔
کے ای کے ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقےمیں بجلی کی شکایت کی درستگی میں تاخیرپیش آسکتی ہے ، شر پسند عناصر کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کی جائےگی، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔
گذشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کے ای شکایتی مرکز پر بچوں نے دھاوا بول دیا تھا ، بچوں نےکئی موٹرسائیکلیں توڑ دیں اور 3 کو جلا دیا، احتجاج میں نقصان کا شکار موٹرسائیکلیں ملازمین کی تھیں۔
کے ای حکام کا کہنا تھا کہ مظاہرین نےشکایتی مرکز کے گیٹ کے سامنے آگ بھی لگائی تاہم پولیس نےموقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول میں لیا، پولیس کے مطابق 2روز سے علاقے میں بجلی نہ ہونے پر احتجاج کیا جا رہا تھا، جس میں 40 سے 50 کےقریب بچے موجود تھے۔
حیدرآباد کے مقامی اسپتال میں غیر معوملی بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچے کے 2 سر اور 3 پاؤں موجود ہیں۔
ٹنڈو عالم مری کی رہائشی خاتون نے ہیرآباد کے اسپتال میں بچے کو جنم دیا، مذکوہ بچہ نارمل بچوں سے مختلف ہے، اس کے 2 سر اور 3 پاؤں ہیں، والد امان اللہ نے بتایا کہ ایسا بچہ ہمارے خاندان کا پہلا بچہ ہے۔
ڈاکٹر حنیف میمن نے بتایا کہ بچے کو سانس لینےمیں تکلیف ہورہی ہے، بچے کا والد غریب ہے، علاج کیلئے پیسے بھی نہیں ہیں۔
اس سے قبل اسی سال مارچ میں حیدرآباد میں چار پیروں اور ہاتھ والے ایک بچے کی پیدائش ہوئی تھی جو اپنی نوعیت کا پہلا منفرد کیس تھا۔
حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں مقامی رہائشی خاتون نے زچگی کے دوران اس بچے کو جنم دیا تھا جس کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح شہر میں پھیل گئی اور کافی لوگ اسے دیکھنے کے لیے آئے۔
ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی، جس میں دو ہاتھ اور دو پیر اضافی ہیں جنھیں ماہر سرجن اور ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد جسم سے علیحدہ کر دیا ہے، ماں اور بچے دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ ماں کے رحم میں جڑواں بچوں کی تخلیق ہو رہی تھی تاہم طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایک بچے کی تخلیق ادھوری رہ گئی جس کے باعث ایسا ہوا۔
کراچی: امیگریشن کے عملے نے جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر پاکستان آکر کراچی سے جرمنی جاتے ہوئے 3 افغان خواتین کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق ایک مسافر خاتون عزیزہ محمدی علاج کرانے کا ویزا لے کر پاکستان آئی تھیں اور پیش کردہ ریکارڈ کے مطابق وہ 27 اپریل سے 20 مئی 2024 کے درمیان اسلام آباد کے انٹرنیشنل اسپتال میں زیر علاج رہیں جب کہ پاسپورٹ کی چھان بین کے دوران پتا چلا کہ وہ پاسپورٹ بننے کے بعد سے اب تک پہلے کبھی پاکستان نہیں آئی تھیں۔
امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ اسی طرح ایک اور افغانی خاتون مہریہ رحمانی پاکستان میں بزنس ویزا پر آئی تھیں مگر دستاویزات کی چھان بین کے دوران پتا چلا کہ وہ اپنے شوہر اقبال حکیمی کے ساتھ پاکستان کے کاروباری سفر پر تھیں، شوہر کے بارے میں دریافت کیا گیا تو خاتون نے خود کو کنوارہ ظاہر کیا اور بتایا کہ وہ کسی اقبال حکیمی نامی شخص کو نہیں جانتی۔
حکام نے بتایا کہ زہرہ سلطانی نامی افغان خاتون کے پیش کردہ ریکارڈ کے مطابق وہ 2 ستمبر کو ایک مریض خاتون مرمن پروین سلطانی کی اٹینڈنٹ کے طور پر پاکستان پہنچی تھیں مگر امیگریشن حکام نے جب چھان بین کی تو ریکارڈ سے پتا چلا کہ مرمن پروین سلطانی نامی افغان مریضہ آج تک پاکستان نہیں آئیں۔
حکام کے مطابق تحقیقات کے دوران ثابت ہوا کہ اس نے مریض کی خدمت گزار کے بہانے دھوکا دہی سے پاکستانی ویزا حاصل کیا۔
جعلسازی پر مذکورہ تینوں خواتین کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رات کو تحریک فساد کا پھر چہرہ دیکھا گیا، آگ لگانا بھی کیا کسی سیاسی جماعت کا ٹریک ریکارڈ ہوسکتا ہے، اس شہرکو دوبارہ بنایا اور سنوارا جارہا ہے، یہ صرف گند ہی ڈال سکتے ہیں، کیا سیاسی جماعتیں اسلحہ لے کر آتی ہیں؟ علی امین کے واٹس ایپ گروپ پر دکھایا جارہا ہےکہ کارکن ڈنڈوں اور اسلحےکے ساتھ نکل رہے ہیں، علی امین ریسکیو 1122 کی گاڑیاں لے کر نکل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپورکھل کر جلسہ کریں، جلسے میں کسی کی طبیعت خراب ہوئی تو اس کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچادیں گے، علی امین کرینیں لارہے ہیں، آج کے پی میں کسی بھی مریض کا بیمار ہونا منع ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈو اور ڈائی کا لفظ برداشت نہیں کیاجائےگا، ہم آپ کو جانتے اور سمجھتے ہیں، اسی کے مطابق تمام تیاری ہوتی ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائےگی، 6 بجے تک جلسہ ختم کرنے کی ذمے داری منتظمین پر عائد ہوتی ہے، گنڈا پور تحریری معذرت نہ کریں جلسے میں معافی مانگ لیں، ہم قبول کر لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرکوئی 9 مئی کا اشتہاری جلسہ گاہ میں موجود ہوگا یا فتنہ، فسادکی کوشش کرے گا تو اس کو دیکھا جاسکتا ہے، کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا اور فتنہ فساد کی کوشش ہوئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا، کوئی سڑک بند نہیں اور نہ ہوگی، وزیراعلیٰ کی ہدایات ہیں کہ ان کو قانون کے دائرے میں جلسہ کرنےکی اجازت دی جائے گی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستان کے وزٹ ویزے بند ہونے کی وجہ سے افغان شہریوں کی بڑی تعداد علاج کے بہانے پاکستان کے ویزے حاصل کر رہی ہے، ایسے افغان شہری کابل سے اسلام آباد آتے ہیں اور یہاں سے دوسرے ممالک جانے کی کوششیں کرتے ہیں۔
حکام کے مطابق ایسے غیر ملکی اسلام آباد، لاہور یا کراچی کے سفارت خانوں یا قونصلیٹ سے امریکا یا جاپان سمیت مختلف ممالک کے ویزے حاصل کرتے ہیں اور پھر پاکستان سے ان ممالک کا سفر کرتے ہیں۔
امیگریشن حکام نے بتایا کہ گزشتہ 3 دن کے دوران ایسے 9 افغان شہریوں کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا جو جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر علاج کے بہانے پاکستان آئے تھے اور پھر یہاں سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
امیگریشن حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار افغان شہریوں کو ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے عدالتی احکامات پر جیل بھیج دیا ہے۔
امیگریشن حکام کے مطابق ایسے افغانی شہریوں کے ویزے تو درست ظاہر ہوئے ہیں مگر ان کا پاکستان میں جعلسازی کرکے داخل ہونا اور اپنے مقاصد حاصل کرنا جرم ہے
حیدرآباد: وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہری کو لطیف آباد سے ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا ہے ان کے قبضے سے 5 کلوچرس،کلاشنکوف اور نقدی برآمد ہوئی ہے جس کے بعد مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سردار اسماعیل ڈاہری منشیات کے عادی ہیں، ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہے، ممکن ہو وہ منشیات کا کاروبار کرتے ہوں تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش تسلیم کیا ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتا ہے، ملزمان سے منشیات ان کی گاڑی سے ملی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، گورنر ہاؤس کے دو پنجرے خالی ہیں۔
کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا ہم نے 2008 سے 2013 تک دہشتگردی سے جنگ لڑی اور صوبے کو پُرامن بنایا، آج خیبرپختونخوا کا جنوبی علاقہ نوگو ایریا بنا ہوا ہے، حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے، 600 ارب روپے خیبر پختونخوا میں آئے ہیں،کہاں خرچ ہوئے؟ آج پولیس بےسروسامانی کی حالت میں جنگ لڑ رہی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا صدر اور وزیر اعظم کو صوبے کی صورتحال سےآگاہ کیا ہے، آج بھی مرض اتنا بڑا نہیں کہ علاج نہ ہو سکے، کچھ دن اور گزر گئے تو خدا نخواستہ یہ مرض لاعلاج نہ ہو جائے، وزیراعلیٰ کا کام ہےکہ امن و امان قائم کریں لیکن امن و امان کی صورتحال پر اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جاتا، کے پی کا امن و امان اس حکومت کے کنٹرول سے باہرہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے کے سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں میں واثق قیوم عباسی، راشد حفیظ، اور عامر محمود کیانی شامل ہیں۔ عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے، جس کے بعد یہ پیشرفت ہوئی ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مزید قانونی پیچیدگیاں سامنے آ سکتی ہیں۔
پاکستان میں ایک دن میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ سماء نیوز کے مطابق یہ کیسز بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں بھی ایک بچے میں پولیو کی موجودگی پائی گئی۔ اس کے علاوہ، خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کے بچے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 21 ہو چکی ہے، جو کہ ملک کے عوامی صحت کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ حکام نے عوامی آگاہی اور حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ اس مہلک بیماری کا مقابلہ کیا جا سکے۔
کراچی: شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ٹریفک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر شدید زخمی ہو گئے، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت خدا بخش جبکہ راہگیر کی شناخت غوث کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لوٹ مار کے دوران پیش آیا، جس میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کی۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔
لاہور ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے بعد بیوہ کو سرکاری نوکری سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے خاتون زویا اسلام کی اپیل پر تحری فیصلہ جاری کردیا جو جسٹس چوہدری اقبال کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے تحریر کیا۔
اپیل کنندہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سرکاری ملازم شوہرکی وفات کے بعد نائب قاصدکی نوکری 2020 میں ملی، شوہر اسلام کی بیوہ ہونےکی وجہ سےسرکاری نوکری ملی اور 2021 میں دوسری شادی کی جس کی بنیادپرنوکری سےبرطرف کیاگیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ملازم شوہرکی بیوہ کو ملنے والی نوکری دوسری شادی پرختم نہیں ہوسکتی، شوہرکی وفات کے بعد بیوہ کو دوسری شادی پر سرکاری نوکری سے برطرف نہیں کیاجائےگا کیونکہ بیوہ شادی کرسکتی ہے، ہمارے مذہب میں یہ ایک عورت کا بنیادی حق ہے۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ بیوہ کو دوسری شادی کی بنیاد پرنوکری سے نکالنا شرعی کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، جس قانون کی بنیاد پربیوہ کو نوکری سے نکالاگیا اس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے، عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ اوربیوہ کو نوکری سے نکالنےکا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیتی ہے، عدالت بیوہ زویا اسلام کی اپیل کو منظور کرتی ہے۔
نوشہروفیروز : ٹرین سے گر کر ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے اسٹیشن پر ٹرین سےگر کر بچی سمیت3 افرادجاں بحق ہوگئے۔
ریلوے پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ محراب پور اسٹیشن پر پیش آیا۔
ریلوےاسٹیشن سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق جاں بحق تینوں افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو پیروسن کے رہائشی تھے۔
ریلوے پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق تینوں افراد ٹرین پرسوار ہوتے ہوئےگرکر جاں بحق ہوگئے۔
دوسری جانب نوشہرو فیروز میں ہی کنڈیارو کے قریب ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔
بعد ازاں پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردیں اور ٹرک کو اپنی تحویل میں لیکر فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچاتے ہوئے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ کمی پاکستان ریلوے کے تحت چلنے والی تمام مسافر ٹرینوں پر لاگو ہو گی۔
محکمہ ریلوے کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا، اور تمام ڈویژنل سپرنٹینڈنٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس کمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
حکومت کا 5 آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ، منافع میں کمی پر بھی بات چیت جاری
آئی پی پیز کے ساتھ حکومتی بات چیت کے معاملے پر وفاقی وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پانچ آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ 100 کے قریب آئی پی پیز سے بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام آئی پی پیز سے بات چیت ابھی مکمل نہیں ہوئی، منافع میں کمی سے متعلق آئی پی پیز کا رویہ لچکدار ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کا بتانا تھا کہ 5 آئی پی پیز بند کی جا رہی ہیں، نام ابھی نہیں بتا سکتے جبکہ آئی پی پیز کے منافعے میں کتنی کمی ہوگی اس سے متعلق ورکنگ جاری ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں تمام آئی پی پیزسے بات چیت کے نتائج کا ایک ہی بار اعلان ہو، جن آئی پی پیز سے بات چیت حتمی ہوگی اس کا اعلان کیا جائے گا۔
کراچی: کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ یہ درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس کی منظوری سے صارفین پر 100 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی اس درخواست پر سماعت 3 اکتوبر کو ہو گی، جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ قیمتوں میں یہ اضافہ منظور کیا جائے گا یا نہیں۔
قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، کیونکہ اس سے پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے صارفین پر مزید مالی دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ اگلے ماہ پاکستان کے دورے کا اعلان کیا ہے۔ اس خبر کا اعلان ڈاکٹر ذاکر نائیک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا گیا، جس میں دورہ پاکستان کا مکمل شیڈول بھی فراہم کیا گیا ہے۔
پوسٹ کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے تین بڑے شہروں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ وہ 5 اور 6 اکتوبر کو کراچی، 12 اور 13 اکتوبر کو لاہور، اور 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں عوام سے مخاطب ہوں گے۔
اس دورے کے حوالے سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پیروکاروں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے، اور ان کے خطاب کو سننے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کی توقع کر رہے ہیں۔
شنگھائی (نیوز ایجنسی) چین کے شہر شنگھائی میں 75 سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچادی ہے۔ رپورٹس کے مطابق 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے شہر میں شدید نقصان پہنچایا، جس سے درخت، عمارتوں کی کھڑکیاں، اور اشتہاری بورڈز ہوا میں اُڑ گئے۔
طوفان کی شدت کے باعث 1400 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ حکام نے حفاظتی اقدامات کے تحت 4 لاکھ سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔
مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید نقصانات سے بچنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں کارروائیوں میں مصروف ہیں تاکہ شہریوں کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی آفیسر عمر سلطان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، جس میں وکیل فیاض کنڈوال نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمر سلطان واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔
وکیل کے مطابق عمر سلطان واپس آ گئے ہیں انہیں عدالت میں بھی پیش کرتے لیکن ان کی طبیعت صحیح نہیں تھی،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شہری واپس آگیا ہے، اب آپ کیا چاہتے ہیں؟، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ہم چاہتے ہیں آزادانہ تحقیقات ہوجائے، ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی آزادانہ تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے عمر سلطان کی بازیابی کا کیس نمٹا دیا۔
کراچی (نیوز ڈیسک) کورنگی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف مواقع پر شہریوں سے بڑی رقوم لوٹنے میں ملوث تھے۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ملزمان 13 ستمبر کو زمان ٹاؤن میں ایک شہری سے 9 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد ضلعی ٹیکنیکل ٹیم اور ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستول، چھینی ہوئی رقم 8 لاکھ 45 ہزار روپے، اور ایک 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی جو ملزمان نے اپنے جرائم میں استعمال کی تھی۔
کورنگی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ ان سے مزید معلومات بھی حاصل کی جائیں گی تاکہ دیگر وارداتوں میں ملوث افراد کو بھی پکڑا جا سکے۔
پولیس کی اس کارروائی کو شہر کے عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس مزید موثر اقدامات اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرے گی۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
کراچی کے سپر ہائی وے کے قریب چاکر ہوٹل آکاخیل گراونڈ کے نزدیک ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 45 سالہ شاہ نواز نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ مقتول شاہ نواز، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور اور جنجال گوٹھ کا رہائشی تھا۔
پولیس کے مطابق شاہ نواز صبح چار بجے اپنے گھر سے نکلا تھا اور صبح تقریباً 6 بج کر 50 منٹ پر اس کی لاش سڑک کنارے سے برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کو دو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ شاہ نواز کو کسی اور مقام پر قتل کیا گیا اور بعد میں لاش کو سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب پھینکا گیا۔
پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے تاکہ اس بہیمانہ قتل کے پس پردہ وجوہات اور حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔
کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایکس کی بندش سے متعلق کیس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ایکس کی بندش کے معاملے پر پی ٹی اے کے جانب سے وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کی واپسی کے بیان پر نظر ثانی کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔
پی ٹی اے کے جانب سے مؤقف تبدیل کرنے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا یہ پروفیشنل مس کنڈکٹ ہے یا غلط بیانی؟ آپ کو یہ ہدایات کس نے دیں، نام بتائیں، ہمیں یقین ہے کہ ہدایات جاری ہوئی ہوں گی۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا ڈپٹی اٹارنی جنرل بھی اس موقع پر خاموش رہے، اس معاملے پر چیئرمین پی ٹی اے کو طلب کر سکتے ہیں، ہم اس پر توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔
چیف جسٹس نے پی ٹی اے کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا یہ آپ طے کریں کارروائی وکیل کے خلاف ہو ہو یا ادارے کے خلاف، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا غیرارادی طور پر غلطی ہوئی ہے، کیسز کے دباؤ کے باعث غلط فہمی پیدا ہوئی۔
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے یہ انسانی غلطی نہیں ہے، پی ٹی اے کے وکیل خاموش رہ سکتے تھے، کسی نے آپ سے پوچھا نہیں تھا، یہ بیان آپ نے ازخود دیا، پی ٹی اے کے دوسرے وکیل کہہ رہے تھے ایسی کوئی ہدایات نہیں ملیں، اس کے باوجود آپ اپنے بیان پر قائم رہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کے وکیل سے استفسار کیا آپ عدالت سے حکم نامے پر نظر ثانی چاہتے ہیں؟ اگر یہ درخواست نظر ثانی کی ہے تو وہی بینچ سنے گا جس نے آرڈر کیا، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ درخواست حکم نامہ واپس لینے یا ترمیم کی ہے۔
عدالت نے کہا ہم ابھی نہ حکم نامہ واپس لے رہے ہیں نہ ترمیم کر رہے ہیں، عدالت نے پی ٹی اے کی درخواست دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کر دی اور کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی تھانے میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے خود کشی کرلی۔
ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کے مطابق شاہ فیصل تھانے میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے گھرمیں گلے میں پھندا ڈال کر اور پنکھے سے لٹکر خود کشی کرلی۔
ابتدائی تحقیقات میں خودکشی کی وجہ گھریلوں جھگڑے معلوم ہوئے ہیں تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق خاتون کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ،خاتون اہلکار شاہ فیصل کالونی تھانے کی سی آر او ڈپارٹمنٹ میں تعینات تھی۔
اسلام آباد:کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کے لیے 30ستمبر تک نجی تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کر لی ہیں، بولیاں 30 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق توشہ خانہ میں موصول مختلف کیٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا، زیورات، گھڑیاں اور کارپٹس سمیت دیگر موصول تحائف کی قدر معلوم کی جائے گی۔
کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ معاہدہ کرے گی، کامیاب اپریزرز کو تحائف کے تخمینوں کیلئے چارجز ادا کیے جائیں گے اور چارجز کی ادائیگی کیلئے بھی فارمولہ وضع کر دیا گیا ہے۔
تخمینہ کاروں کی اہلیت کیلئے بھی مارکس رکھے گئے ہیں جن کی بنیاد پر ان کا انتخاب کیا جائے گا، ریاست کی ملکیتی توشہ خانہ کے تحائف صرف سیاسی عہدے داروں بیوروکریسی جس میں سویلین اور ملٹری دونوں اور اعلیٰ عدلیہ کے ججوں میں فروخت کیلئے دستیاب ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی تحفہ خریداری سے رہ جائے تو وہ عوام میں فروخت کے لیے نیلام کیا جاتا ہے۔
سرکاری پالیسی کے مطابق ہر ملنے والے تحفے کے متعلق حکومت کو مطلع کرنا اور اسے توشہ خانے میں جمع کرانا لازمی ہے۔
اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ یہ کس قسم کی ترامیم ہیں جو کابینہ، وزرا اور اتحادیوں اور اپوزیشن سے بھی چھپائی جاتی ہیں جب کہ پوری حکومت مولانا کی ہاں یا ناں پر کھڑی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ مجوزہ حکومتی آئینی ترامیم ہیں کیا، اس کا نہ حکومت کو پتا ہے اور نہ اپوزیشن جماعتوں کو، حتیٰ کہ اتحادی جماعتوں اور کابینہ ارکان سے بھی آئینی ترامیم کو چھپایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ قانون سازی ہونی چاہیے جو ملک اور عوام کے مفادمیں ہو، آئینی ترامیم کیا ہیں، اگریہ آئینی ترامیم ملکی مفاد میں کی جارہی ہے تو اس کو چھپایا کیوں جارہا ہے؟ یہ کس قسم کی ترامیم ہیں جو کابینہ، وزرا، اتحادیوں اور اپوزیشن سے بھی چھپائی جاتی ہیں؟
حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پوری حکومت مولانا کی ہاں اور ناں پر کھڑی ہے، ہم پوچھتے ہیں یہ ترامیم عدلیہ کی آزادی کے لیے ہیں یا عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے ؟ ہم انتظار کرتے رہے مگر مسودہ ابھی تک نہیں دکھایا گیا اگر حکومت مسودہ شیئرکرے تواس پرہم اپنا جواب دیں گے۔
واضح رہے کل ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں آئینی ترامیم کو مسودہ پیش کیا جانا تھا مگر رات گئے تک حکومت کو ترامیم کی منظوری کے لیے مطلوبہ اکثریت نہ ملنے پر اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس ملتوی کرکے آج پھر اجلاس طلب کیے ہیں۔
دوسری جانب جیو نیوز نے قومی اسمبلی میں مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔
دستاویز کے مطابق مجوزہ ترمیمی بل میں آرٹیکل 63 اے میں ترمیم کی تجویز شامل ہے، آرٹیکل 63 اے میں پارلیمانی پارٹی کی ہدایات کے خلاف جانے پر ووٹ شمار کرنے کی ترمیم کی تجویز بھی ہے۔
آرٹیکل 17 میں ترمیم کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت کی تجویز اور آرٹیکل 175 اے کے تحت ججز کی تقرری کے طریقہ کار میں بھی ترمیم کی تجویز شامل ہے۔
گزشتہ ہفتے کراچی ائیرپورٹ آنے والے 3 مسافروں میں منکی پاکس کی تصدیق نہ ہوسکی۔
محکمہ صحت کے مطابق منکی پاکس ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے کے بعد تینوں مسافروں کو گھر روانہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز کراچی ائیرپورٹ پر ایک دن میں منکی پاکس کے 3مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
ذرائع بتایا تھا کہ جدہ سے فلائٹ پی کے 732 سے کراچی آنے والے، غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے آئے مسافر اور دبئی سے کراچی آنے والی پرواز کی خاتون مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی تھیں جس کے بعد منکی پاکس کے مشتبہ مسافروں کو انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
:تفصیلات کے مطابق
کراچی میں کل 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکیں اور گلیاں بند ہوں گی۔ ایم اے جناح روڈ پر ایک جلوس کل دوپہر ڈھائی بجے اور ایک 3 بجے برآمد ہو گا، پہلا جلوس کھارادر مسجد سے شروع اور مسجدِ گلزار حبیب پر ختم ہو گا۔ دوسرا جلوس میمن مسجد سے شروع ہو کر آرام باغ مسجد پر ختم ہو گا جبکہ ایک اور جلوس میمن مسجد کھارادر سے شروع ہو کر نشتر پارک پر ختم ہو گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ایم آر کیانی چوک سے ٹریفک کو کورٹ روڈ چورنگی موڑا جائے گا جبکہ ایمپریس مارکیٹ سے ٹریفک کو زیب النساء اسٹریٹ موڑا جائے گا۔ شارع لیاقت آنے والی ٹریفک کو آرام باغ لائٹ سگنل سے شاہین کمپلیکس موڑا جائے گا جبکہ یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو جیل فلائی اوور سے کشمیر روڈ بھیجا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پیپلز چورنگی آنے والی ٹریفک کو شارع قائدین یا کوریڈور 3 سے صدر کی جانب موڑا جائے گا جبکہ گرو مندر سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ٹریفک کو سینٹرل جیل کی جانب موڑا جائے گا جبکہ لسبیلہ سے ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
پولیس نے کہا کہ جلوس کے راستوں پر 3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کی گزر گاہوں پر سرچنگ کرے گا اور بلند عمارتوں پر بھی اہلکار تعینات ہوں گے۔
زیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 158 روپے47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 158 روپے47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 141 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کا مکمل ریلیف منتقل نہ کرنےکا مشورہ دیا گیا تھا، وزیراعظم کو جزوی ریلیف منتقل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ عام آدمی پہلے ہی چند سالوں سے مہنگائی تلے دبا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا پورا ریلیف عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی۔
کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کے انسداد گیس چوری محکمے سی جی ٹی او اور ریکوری ٹیم نے کورنگی میں واقع مٹھائی کی دکان اور کارخانے پر چھاپہ مار کر ملزم محمد اعظم دھلوی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق ملزم کمپنی کی مین لائن سے براہ راست گیس چوری کر رہا تھا۔ چوری میں استعمال ہونے والا سامان تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ملزم پر چوری شدہ گیس کے لوڈ کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
کراچی: نارتھ ناظم آباد کے ایک اسکول سے علی رضا نامی چوکیدار کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول اور اسکول کے سیکیورٹی گارڈ فہیم کے درمیان جھگڑے کا امکان ہے۔ جائے وقوعہ سے 12 بور رائفل کے کارتوس کا خول برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے اپنا ریپیٹر اور وردی پانی کے ٹینک میں پھینک دی تھی، تحقیقات جاری ہیں۔
کراچی: آج شہر میں چپ تعزیے کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے جلوس کے روٹس پر تمام سڑکیں عام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ جلوس کے پیش نظر آج گرین لائن بس سروس بھی معطل ہے۔ پہلا جلوس صبح سویرے نکالا گیا جو اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے، جبکہ دوسرا جلوس دوپہر میں برآمد ہوگا۔
سندھ اسمبلی کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط، علی امین گنڈاپور کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ
کراچی: سندھ اسمبلی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین اور صحافیوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر علی امین گنڈاپور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کر لی ہے اور الیکشن کمیشن سے درخواست کی گئی ہے کہ علی امین گنڈاپور کی اسمبلی رکنیت ختم کی جائے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر دو چھٹیوں کا مطالبہ کروں گا۔تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ پر 2 عام تعطیلات دینے کی تجویز دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے ساتھ گیارہ کی بھی چھٹی ہونی چاہیے اس کے لیے وزیراعظم کو خط لکھوں گا، پیمرا کو بھی خط لکھوں گا کہ وہ 11 اور 12 ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کرے۔ گزشتہ روزگورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گورنر ہاؤس میں علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی، جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان کیا جائے، اس حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھوں گا، وزیراعلیٰ سندھ سے بھی بات کروں گا۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ ربیع الاول میں گورنر ہاؤس کراچی میں پورا ماہ چراغاں ہوگا، گورنر ہاؤس میں 14 ستمبر کو میلادالنبیﷺ کا عوامی پروگرام ہوگا۔گورنر سندھ نے 11اور 12 ربیع الاول کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کیلئے کے الیکٹرک حکام کو بھی خط لکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ چیئرمین پیمرا کو بھی خط لکھ کرکہوں گا عید میلادالنبی ﷺ کی تعظیم میں کیبل آپریٹرزکو پابند کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ خط میں کہوں گا کہ کیبل پر صرف نعت خوانی، درود و سلام کی محافل کو نشر کیا جائے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر شہر کی تمام سرکاری عمارتوں پر چراغاں کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے اجلاس کے دوران کے الیکٹرک اور واٹربورڈ کو بھی ہدایت کی کہ مساجد کو بلا تعطل پانی و بجلی کی سپلائی یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے اور علمائے کرام کی مشاورت سے روٹ اور وقت کا تعین کیا جائے۔
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جیکب آباد کے گوٹھ اللہ بخش جکھرانی میں خاتون پولیو ورکر سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے اور پولیو ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مونال اور لامونتانا ریسٹورنٹس کا قبضہ حاصل کر لیا۔
وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق مونال اور لامونتانا ریسٹورنٹس کا قبضہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حاصل کیاگیا، فیصلے کے تحت محکمہ وائلڈ لائف اور ضلعی انتظامیہ نے مونال اور لامونتانا کو سیل کردیا ہے۔
ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سےدونوں ریسٹورنٹس سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ملک بھر میں آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 12 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے تک کم ہونے کا امکان ہے۔
پیٹرول مصنوعات کی حتمی قیمت کا تعین 12 تا 14 ستمبر کی عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا ملٹری ٹرائل زیر غور ہونے یا نا ہونے سے متعلق وفاقی حکومت سے واضح جواب مانگ لیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست و ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی جہاں عمران خان کے وکیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہوکر دلائل دیے۔
درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ عمران خان ایک سویلین ہیں، سویلین کا ملٹری ٹرائل درخواست گزار اور عدالت کے لیے باعث فکر ہے۔
جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ وکیل درخواست گزارکہتےہیں کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے بیان آیا ہے، اگر ایسا ہے تو فیڈریشن کی طرف سے واضح موقف آنا چاہیے، آج ہم کہہ دیں کہ ابھی کچھ نہیں،کل آپ ملٹری ٹرائل کا آرڈر لے آئیں پھرکیا ہوگا؟ وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیر کو عدالت کو واضح آگاہ کریں۔
اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ پہلے درخواست پر عائد اعتراضات کا فیصلہ کر لیا جائے جس پر جسٹس گل حسن نے کہا کہ میں درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دورکر رہا ہوں۔
عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق فیصلہ موجود ہے، جواب دیں کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا معاملہ زیرغور ہے؟ اگر ایسا کچھ نہ ہوا تو درخواست غیر موثر ہو جائے گی اور اگر اگر ایسا کچھ زیرغور ہوا تو پھر ہم اس کیس کو سن کر فیصلہ کرینگے۔
بعدازاں عدالت نے درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے رجسٹرارآفس کو درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔
جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو میں ڈاکوؤں کے ڈاہانی گینگ کے خلاف پولیس آپریشن جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گڑہی خیرو میں ڈاکوؤں کے ڈاہانی گینگ کے خلاف آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو گرا کر آگ لگادی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنہوں بھٹی اور دوداپور سمیت ملحقہ علاقوں میں جاری آپریشن میں 4 بکتر بند گاڑیوں سمیت جدید اسلحے کے ساتھ 200 پولیس اہلکار شریک ہیں۔
پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 9 ستمبر واقعے کے بعد پہلے خطاب میں کہا کہ سرجھکاؤں گا نہیں کٹواؤں گا لیکن اپنی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے بارکونسل ایسوسی ایشنز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی سے انتقام نہیں لیااورنہ ہی صوبائی اداروں کوذاتی انتقام کیلئےاستعمال کیا، ہم نفرتیں نہیں پیدا کرنا چاہتے کیونکہ اس کانقصان ملک کو ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ اپنے حق،انصاف اورحقیقی آزادی کےلیےبات کرناترک نہیں کریں گے، آئین اجازت دیتاہےکہ ہم اپنے حقوق کا دفاع کریں۔
انھوں نے کہا کہ جب تک ہم اس صورتحال سےباہرنہیں آتے،آگےنہیں بڑھ سکتے، ہمارے ملک میں یہ آئین بار بار ٹوٹ چکا آج تک سزا نہیں ہوئی ، یہ آئین پھر ٹوٹے گا ، بار بار ٹوٹے گا کیونکہ سزا نہیں ہو رہی۔
علی امین کا کہنا تھا کہ آئین توڑنے پر جب سزا ہو گی تو کوئی جرات نہیں کرے گا، فیصلہ کرنا ہے آئین توڑنے والوں کو آئین کے مطابق جو سزا بتائی گئی وہ دلوانی ہے۔
انھوں بتایا کہ مجھےکہتے ہیں کہ آپ کالہجہ بڑاسخت ہے، ٹھیک ہےمیں لہجہ نرم کرلیتا ہوں لیکن میری سوچ، نظریہ کوئی نہیں بدل سکتا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ میری سوچ،میرے نظریے کوکبھی بھی کوئی قیدنہیں کر سکتا، میں سر جھکاؤں یا کٹواؤں میں اپنی آزادی پرکمپرومائزنہیں کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کےکان پرجوں نہیں رینگتی،للکاروں توبات پسندنہیں آتی، میں تمہارے باپ کا نوکر ہوں، ملازم ہوں، مزارع ہوں؟ جواب دینا پڑے گا،جواب نہیں دیں گے تو آواز اونچی کروں گا اور نکلوں گا۔
علی امین نے اپنے خطاب میں افغانستان سے خود مذاکرات شروع کرنے کا بھی اعلان کردیا۔
کراچی : ملک کے تجارتی حب میں مینٹیننس کے نام پر بھی پورے دن بجلی کی بندش پر شہری بلبلا اٹھے، مشتعل افراد نے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند کردیے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا، ملک کے تجارتی حب میں دس دس گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
مینٹیننس کے نام پر بھی پورے دن بجلی کی بندش سے شہری سڑکوں پر نکل آئے ، بلدیہ یوسف گوٹھ کے مکینوں کا صبر جواب دے گیا۔
علاقہ مکینوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف حب ریور روڈ پر احتجاج کیا ، اس دوران مشتعل افراد نے حب ریورروڈکے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئےبندکردیے، جس کے باعث ہیوی ٹریفک اوردیگرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی سے حب جانے والی ٹریفک کوسعیدآباد کٹ سےاندرونی آبادی کی طرف بھیج رہے ہیں جبکہ نادرن بائی پاس پر آنے اور جانیوالی سڑکوں پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔
چند روز قبل کے-الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بلدیہ کے علاقے میں عدم ادائیگیوں کے باعث نادہندگان کی بجلی منقطع کردی گئی۔
ترجمان نے بتایا تھا کہ منقطع کیے گئے نادہندگان پر واجب الادا رقم 18 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، علاقہ مکین وقت پر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔
کراچی: یونیسف پاکستان کے سربراہ عبداللہ فاصل کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو سے لے کر سیلاب تک موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کی وجہ سے بچوں کو بار بار تعلیم سے محروم ہونا پڑ رہا ہے، صوبہ سندھ میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات برداشت کرنے والے اسکول تعمیر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونیسف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جنوبی حصوں میں مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ صوبے سندھ میں 2 لاکھ 30 ہزار بچوں کو تعلیم کی فراہمی معطل ہے، یونیسف نے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے حامل اسکولوں اور بچوں کی ضروری خدمات میں فوری سرمایہ کاری پر زور دیا۔
یونیسف پاکستان کے سربراہ عبداللہ فاصل نے اس حوالے سے تفصیل بتائی، انھوں نے کہا پاکستان کو پہلے ہی تعلیمی ایمرجنسی کا سامنا ہے اور 26.2 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ہمیں امید ہے کہ بارش کا پانی تیزی سے کم ہوگا، اور بچے اپنے کلاسوں میں واپس جا سکیں گے، لیکن اندیشہ ہے کہ اسکولوں کی طویل بندش سے بچوں کی واپسی کے امکانات کم ہو جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے باعث 1300 سے زائد اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے 228 مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، محکمہ تعلیم سندھ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سیلابی پانی جمع ہونے کی وجہ سے 450 سے زائد اسکول کام نہیں کر رہے ہیں، جس کا فوری اثر بچوں کی تعلیم پر پڑے گا۔
عبداللہ فاصل کے مطابق یکم جولائی سے اب تک صوبے بھر میں مون سون کی بارشوں کے باعث 76 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں سے نصف بچے ہیں، صوبہ سندھ میں دریاؤں میں طغیانی سے آبادیاں زیر آب آ گئی ہیں، جس کے نتیجے میں 10 آفت زدہ اضلاع میں ایک لاکھ 40 ہزار بچے اور خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔
انھوں نے کہا یونیسف کی ٹیمیں تیزی سے متاثرہ خاندانوں کی ضروریات کا جائزہ لے رہی ہیں اور تعلیمی سہولیات تک رسائی بحال کرنے اور متاثرین کی جلد بحالی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور طویل مدتی منصوبوں پر حکومت اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔
سندھ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ تھا، جہاں صحت اور تعلیم کی سہولیات سمیت اہم بنیادی ڈھانچا راتوں رات تباہ ہو گیا تھا، گزشتہ تباہی کے اثرات سے اب تک لڑتے متاثرہ خاندان ایک بار پھر شدید موسم کی زد پر ہیں، جس کی سب سے بھاری قیمت بچوں کو چکانی پڑ رہی ہے۔
عبداللہ فاضل کا کہنا تھا کہ مون سون نے ایک بار پھر پاکستان بھر میں زندگیاں اُجاڑ دی ہیں۔ بچوں نے اپنی زندگیاں، گھر اور اسکول کھو دیے ہیں۔ ہمیں بچوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کی حامل تعلیمی سہولیات اور خدمات میں فوری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار اس ملک میں جدت طرازی، حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیتوں کے فروغ اورنقصانات کو کم سے کم کرنے اور موسمیاتی تغیر کے پیش نظر بچوں کے لیے پائیدار سہولیات ترتیب دینے کے لیے شراکت داروں کا ایک اتحاد تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔
یونیسف کے چلڈرن کلائمیٹ رسک انڈیکس (سی سی آر آئی) میں پاکستان 163 ممالک میں سے 14 ویں نمبر پر ہے، جہاں بچوں کو موسمیاتی تبدیلی اور اس کے نقصان دہ اثرات کے ’شدید ترین خطرے‘ کا سامنا ہے۔
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کریں گے۔ اجلاس میں نئی زری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا اور پریس ریلیز کے ذریعے اس کا اعلان کیا جائے گا۔
:ماہرین کی رائے کے مطابق
اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں ایک سے ڈیڑھ فیصد کمی متوقع ہے، جو اس وقت 19.50 فیصد پر ہے۔ مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں آنے کے بعد شرح سود میں کمی کا امکان بڑھ گیا ہے۔
مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا اس سال پورے سندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوئی ہیں، بارشوں میں سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں، میئر کراچی نے فنڈز کے اجراء کیلئے خط لکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا میئر کراچی شہر کی سڑکیں تعمیر کروانا چاہتے ہیں، شہر کا نکاسی کا نظام ہر صورت ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا ملک کی داخلی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سب متحد ہوں، ہم اندرونی سازشوں کو اتحاد کے ساتھ ختم کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا پانی کے مسئلے پر کئی بار سندھ اسمبلی نے قراردادیں پاس کیں، کالا باغ ڈیم کے خلاف بھی سندھ اسمبلی کئی قراردادیں پاس کر چکی ہے۔
سکھر: اغوا کی گئی پریا کماری کو فروخت کرنے والے ملزم مکیش کمار نے پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، مکیش کمار نے پریا کو ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا۔ ملزم کو آج کراچی میں عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد: اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان، فیصل آباد، ڈی جی خان، اور شمالی وزیرستان سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.7 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز ڈی جی خان کے قریب واقع تھا۔
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کی 36 خواتین کالج اساتذہ کے گزشتہ 7 سے 10 سال سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ خواتین ٹیچرز بغیر کسی اطلاع کے طویل عرصے سے اپنی ڈیوٹی سے غائب ہیں۔
:تفصیلات کے مطابق
غیر حاضر خواتین اساتذہ کی تنخواہیں بند کر دی گئی ہیں اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی کا مقصد انہیں آخری موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی ملازمت بحال کر سکیں۔ ان غیر حاضر اساتذہ میں سے زیادہ تر کا تعلق کراچی کے کالجز سے ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی اس غیر ذمہ داری کے انکشاف کے بعد ادارے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔