دوسری جنگ عظیم کے دوران نور النسا پہلی جاسوس عورت تھی جس نے وائرلیس آپریٹر کی خدمات سرانجام دیں اور جسے پہلی جنگی جاسوس ہیروئن ہونے کا اعزاز بھی ملا۔ اُس نے فرانس میں مزاحمتی تحریک میں جرمنوں کے خلاف فرانسیسیوں کی مدد کی۔ فرانس جو اُس وقت جرمنی کے قبضے میں تھا۔ یہ فرانسیسی مزاحمت کاروں کی مدد کے لیے وہاں گئی تھی لیکن اُس وقت اس کا راز فاش ہوا جب اس کے ایک ساتھی نے اس کی مخبری کی جو ڈبل ایجنٹ کا کام کر رہا تھا۔click here