Entrance Exam Form 2023-2024
شرائط داخلہ:
(۱)داخلہ کے لئے امیدوار کا بہرحال سنی صحیح العقیدہ ہونا لازمی ہے۔ (۲) امیدوار کو قبل از وقت ہماری ویب سائٹ www.madrasafaizuloloom.co.in پر آن لائن امتحان داخلہ فارم کی داخلہ کے لئے خانہ پُری کر کے ایک تحریری امتحان دینا ہوتا ہے۔(۳)امتحان داخلہ میں کامیاب ہونے والے طلبہ ہی ادارہ میں داخلہ کے مجاز ہوتے ہیں جس کے لئے انہیں ازسرنو داخلہ فارم کی خانہ پُری کرنی ہوتی ہے۔(۴)داخلہ فارم کا سا تھ لانا لازمی ہے۔ (۵)داخلہ فارم کے ساتھ سابقہ درسگاہ سے جاری شدہ ٹی سی یاپڑھی ہوئی گزشتہ جماعت کا تصدیق نامہ منسلک کر ناضروری ہے۔ (۶)داخلہ کے وقت امیدوار کو اپنی عمر اور رہائش کا مصدقہ سرٹیفکیٹ / آدھار کارڈ/شناختی کارڈ / راشن کارڈ یا نگرنگم / نگر پالیکا / نگر پنچایت / گرام پنچایت کے ممبر کا توثیق نامہ پیش کرنا ضروری ہے۔(۷)داخلے کی کارروائی مکمل ہونے تک امیدوار کو اپنے خوردونوش کاانتظام از خود کرنا ہوتا ہے۔(۸)امیدوار کوداخلہ کے و قت داخلہ فارم کےساتھ منسلک اپنی تمام اسناد کی اصل کاپی دِکھانی ہوتی ہے۔ (۹)داخلہ لینے والے طلبہ کو دارالاقامہ کے "قواعد و ضوابط "میں دی گئی جملہ ہدایات کا پابند رہنا لازمی ہوتا ہے۔ (۱۰)داخلہ فارم میں دی گئی کسی بھی اطلاع کے غلط پائے جا نےپر طالب علم کا داخلہ از خود خارج سمجھا جاتا ہے۔(۱۱)کسی بھی ناقابل معافی جرم کی بنا پر خارج شدہ طلبا کا داخلہ ادارہ میں دوبارہ نہیں ہوتا۔ (۱۲)قدیم طلبہ کے لئے ہر سال’’تجدید داخلہ فارم‘‘ کی خانہ پُری کرنی ہوتی ہے۔ (۱۳)امتحان داخلہ میں کامیابی اور سبھی مطلوبہ شرائط کی تکمیل کے باوجود بھی داخلہ دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار بہرحال بحق ادارہ محفوظ ہے، جس میں کسی کے لئے قیل و قال کی قطعاً گنجائش نہیں۔(۱۴)ادارہ کے سبھی طلبہ کو قواعدوضوابط میں وقتاً فوقتاً ہونے والے حذف و اضافہ کا پابند رہنا ہوگا۔(۱۵)ادارہ بوقت ضرورت بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اپنے قواعد و ضوابط میں تبدیلی کرسکتا ہے جسے بعد میں مشتہر کردیا جائے گا۔
ہدایت برائے امتحان داخلہ:
(۱)۲۰۲۰ ء سے ادارہ نے داخلہ کے امیدوار طلبہ کی سہولت کے لئے امتحان داخلہ فارم کو آن لائن کردیا ہے۔ اب کوئی بھی تعلیمی سال امیدوار ادارہ میں آئے بغیر دنیا کے کسی بھی کونے سے امتحان داخلہ فارم کی خانہ پُری کرکے پرنٹ کر سکتا ہے۔ لہٰذا ادارہ کے کسی بھی شعبے میں داخلہ کے خواہشمند طلبا کے لئے ضروری ہے کہ وہ ادارہ کی ویب سائٹ پر موجود فارم کی خانہ پُری کرنے کے بعد اپنے ای میل سے اسے پرنٹ کرلیں۔
(۲)امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ داخلہ امتحان (ET) کے آغاز سے 30 منٹ قبل امتحانی ہال میں موجود ہوں۔
(۳)صرف ان امیدواروں کو، جن کے پاس درست شناختی کارڈ ہے، (مدرسہ آئی ڈی/آدھار کارڈ/ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ) کو داخلہ امتحان دینے کی اجازت ہوگی۔
(۴)امتحان داخلہ کے آغاز کے بعد کسی امیدوار کو امتحانی گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
(۵)امیدوار کو ہال ٹکٹ میں مذکور کمرے کے علاوہ کسی دوسرے کمرےمیں داخلہ امتحان لکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
(۶)ادارہ کسی بھی امتحان/ داخلہ امتحان/ انٹرویو میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو رہائش یا سفری الاؤنس فراہم نہیں کرے گی۔
پر چۂ امتحان داخلہ:
پرچۂ امتحان داخلہ دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ پہلا حصہ دینی علوم، دوسرا عصری علوم یعنی ہندی، انگریزی، حساب، سائنس ،سماج وغیرہ۔
امتحان داخلہ کا مقررہ وقت تین گھنٹے کا ہوتا ہے، ۲ گھنٹے دینی علوم اور ایک گھنٹہ عصری علوم کے لئے مختص ہوتا ہے۔
درس نظامی کا امتحان داخلہ تحریری اور شعبہ حفظ کا تقریری جبکہ تخصص کا امتحان داخلہ تقریری و تحریری دونوں ہوتا ہے۔