تیسرا وُجود

یہ کِتاب اِنسانی پہچان ، قُبولیّت اور معاشرتی رویّوں پر ایک حسّاس گفتگو ہے ۔ اِس میں اُن اِنسانوں کے درد ، وُجود اور عِزّت کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے جنہیں معاشرہ اکثر نظر انداز کر دیتا ہے ۔ کِتاب کا مقصد کِسی پر حملہ کرنا نہیں ،  بلکہ یہ سوال اُٹھانا ہے کہ اِنسان کو اُس کی پہچان کی وجہ سے کم تر کیوں سمجھا جائے ۔ یہ تحریر قاری کو اِنسانیّت ، اِحترام اور سماجی قُبولیّت کے زاویے سے سوچنے کی دعوت دیتی ہے ۔