Search this site
Embedded Files
مرغوں کی تمام بیماریوں کا علاج

اصیل مرغوں کی بیماریاں اور ان کا سستا انگریزی علاج

اصیل مرغوں کی بیماریاں جس سے ہر شوقین پریشان ہوتا ہے اور جس کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کا شوق ختم ہو جاتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ بروقت علاج نہ کرنا ہے۔ پاک اصیلز کے اس بلاگ آرٹیکل میں آپ کو اصیل مرغوں کی بیماریاں اور ان کے آسان اور سستے انگریزی علاج کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

سبز ، سفید یا خونی بیٹ کرنا


بظاہر معمولی دکھنے والی اس بیماری کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو اس سے آپ کے اصیل مرغوں کی بیماریاں مزید بڑھ سکتی ہیں جیسا کہ پوٹا بند ہو جانا اور کمزوری وغیرہ۔ آپ کے اصیل مرغے جب سبز سفید یا خونی پیچش کریں اور اک جگہ پہ اداس کھڑے ہو جائیں اورکھانا پینا بند کر دیں تو انکو ایک گولی موٹیلیئم صبح شام کھلا دیں۔ صرف دو خوراکیں دینے سے ہی پیچش رک جائیں گے۔ اگر مسئلہ برقرار رہے تو آپ کچھ دنوں تک یہی طریقہ کار جاری رکھیں۔ آپ کا اصیل مرغ ضرور صحت یاب ہو جائے گا۔

نزلہ زکام گلے کی خرخراہٹ کیلئے

ایسے اصیل جو نزلہ زکام کا شکار ہوں یا جن کے گلے سے خرخر کی آوازیں نکلیں انکو تین دن تک مسلسل بلا ناغہ رات کو ایک کیپسول آکسی ٹیٹرا سائکلین روزانہ کھلا دیں۔ انشا اللہ آپ کا اصیل ضرور ٹھیک ہوجائے گا۔ یہاں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اگر آپ کا اصیل ایک یا دو خوراک کھانےسے ٹھیک بھی ہو جائے پھر بھی کم از کم تین دنوں تک متواتر اس کو آکسی ٹیٹرا سائکلین کا ایک کیپسول رات کو ضرور دینا ہے ورنہ آپ کے اصیل کو دوبارہ بیماری لگ سکتی ہے۔ اگر تین دنوں کے کورس سے افاقہ نہ ہو تو آپ یہ کورس پانچ یا سات دنوں تک بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

کمزور ٹانگوں اور کمزور جسم والے مرغے کا علاج

اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ بڑے قد کاٹھ کے اصیل مرغے یا انکی بریڈ جب جسم کی بڑھوتری شروع کریں تو انکی ٹانگیں مڑ جاتی ہیں یا پھر کمزور ہو جاتی ہیں۔ ایسے اصیل مرغے کو روز ایک گولی نیوروبیان یا میتھی کوبال کھلائیں۔ یہ طریقہ کار کم از کم پندرہ روز تک جاری رکھنے سےانکے جسم تندرست اور پٹھے مضبوط ہو جائیں گے اور ٹانگوں کی کمزوری اور جسم کا لاغر پن ختم ہو جائے گا۔

گرمی کی وجہ سے ہونے والے بخار کیلئے

جن دوست احباب کے جانور گرمی کی شدت کی وجہ سے نڈھال ہو جاتے ہوں یا بخار میں مبتلا ہو جاتے ہوں وہ روز دولیٹر تازہ پانی میں ایک پیراسیٹامول یا پیناڈال ڈال کر اپنے اصیل مرغوں کو پلائیں۔ یہ طریقہ کار اپنانے سے آپکے اصیل مرغے کو گرمی کی شدت کی وجہ سے ہونے والے بخار سے آرام مل جائے گا۔

اصیل مرغے کی آنکھوں یا ناک سے پانی بہنا

اصیل مرغوں کی بیماریاں ان کی صحت پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہیں اور ان کا بروقت علاج نا کرنے سے آپکے جانور موت کا شکار بھی ہو سکتے ہیں ۔ اگر آپ کے اصیل مرغے کے ناک یا آنکھوں سے پانی بہتا ہو تو پھر ایک کیپسول ویبرامائیسین پانی میں ڈال دیں اور اسے اچھی طرح مکس کرکے وہ پانی پینے کیلئے انکے آگے رکھ دیں۔ یہ طریقہ کار کم از کم تین دن تک مسلسل بلا کسی ناغے کے جاری رکھنے سے آپ کے اصیل مرغے کی آنکھوں یا ناک سے پانی آنا بند ہو جائے گا۔

اصیل کےجرثومے بنانے کیلئے

عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ جیسے انسانوں کو کئی بیماریوں لاحق ہو جاتی ہیں اسی طرح عمر میں اضافے سے اصیل مرغوں کی بیماریاں بھی ان کا تعاقب کرنے لگ جاتی ہیں۔ ایسے اصیل بریڈر یا بڑی عمر کی اصیل مادیاں جو جوڑے نہیں بناتے اور سست ہو جائیں اور ان کے جرثومے کمزور ہو جائیں تو انکو ہر روز ایک کیپسول ای_ویان 400 کھلائیں۔ ایسا کرنے سے چند دنوں بعد ہی جوڑ ے بنانے لگ جائیں گے

اصیل کے بدن کو موٹا اورسرخ کرنا

اوپر آپ کو اصیل مرغوں کی بیماریاں اور ان کا علاج بتایا گیا ہے اگرچہ اس پیرا میں کسی بیماری یا اس کے علاج کا تذکرہ تو نہیں کیا گیا البتہ فیفول وٹ اور سینگوبیان کیپسول کھلانے سے آپ کے اصیل پٹھے پٹھیاں صحت مند اور اعصابی طور پر مضبوط ہو جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کا رنگ بھی سرخ ہو جائے گا۔ بدن کی نشوونما بھی بہترین ہو جائے گی اور ان کے قد کاٹھ میں بھی اضافہ ہو گا۔

Google Sites
Report abuse
Page details
Page updated
Google Sites
Report abuse