پنیری یا سیڈلنگ سے لگنے والی سبزیاں
پنیری یا سیڈلنگ سے لگنے والی سبزیاں۔۔۔
سیزن کے مطابق مندرجہ ذیل میں سے کوئی بھی بیج لگانے سے پہلے
مٹی کو پانی دیں۔
اوپر ایک انچ کے فاصلے پر بیج رکھیں اور باریک مٹی سے کور کر دیں۔
شاور سے پانی دیتے رہیں
یہ ڈائریکٹ بھی لگا سکتے ہیں، لیکن جب پودے چار پانچ انچ تک بڑے ہو جائیں تو اکھاڑ کر دوسری جگہ شفٹ کرنے سے اچھی فروٹنگ ہوتی ہے۔ ان میں شامل ہیں۔۔۔
ٹماٹر
مرچ
شملہ مرچ
پھول گوبھی
بینگن
اسٹرابیری
پیاز
سلاد پتا
بروکلی
چائنا گوبھی
بند گوبھی
آئس برگ
پارسلے
سیلری
بوک چوئے
ریڈ کیبج
سرخ سلاد
وغیرہ
ان سبزیوں کی پہلے پنیریاں تیار کی جاتی ہیں جو کہ بعد میں زرخیز زمین میں الگ الگ کر کے 6 سے 10 انچ کے فاصلے پر لگائی جاتی ہیں. شروع میں بیج سے پنیریاں تیار کرنا اور ان کو سنبھالنا کافی مشکل کام ہوتا ہے اور بعد میں پھل یا سبزی کا وزن برداشت کرنے کے لیے کچھ پودوں کو سپورٹ بھی دینی پڑتی ہے۔