أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ ٱللهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيْم

،السلام علیکم ورحمة اللہ وبركاته

درود، استغفار اور دعائیں:

1. گیارہ مرتبہ درودِ ابراہیمی 

2. ستائیس مرتبہ استغفار

3. بارہ سو مرتبہ استغفار

4. دعائیں (عربی اور اردو)

5. گیارہ مرتبہ درودِ ابراہیمی 


1. گیارہ مرتبہ درودِ ابراہیمی 

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ ❁ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ ❁ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ❁ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ ❁ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ ❁ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ❁ 


2. ستائیس مرتبہ استغفار

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِيْنَ وَالْمُسْلِمَات❁

یا اللہ میری اور تمام مومن مردوں اور مومن عورتوں کی اور تمام مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کی مغفرت فرما۔


3. بارہ سو مرتبہ استغفار

اَسْتَغْفِرُ اللّٰه

4. دعائیں (عربی اور اردو)

یہ تمام دعائیں اللہ سے عاجزی اور قبولیت کے یقین سے مانگیں، بے شک اللہ سنتا دیکھتا ہے اور ہر دعا کو قبول کرتا ہے۔

ایک مرتبہ:

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

سُبْحَانَ اللَّهِ،وَالْحَمْدُ لِلَّهِ،وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ،وَاللهُ أَكْبَر،ُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّه

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي


ایک مرتبہ:

الْحَمْدُ لِلهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ❁ وَالْحَمْدُ لِلهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ❁ وَالْحَمْدُ لِلهِ عَدَدَ مَا فِي الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ❁ وَالْحَمْدُ لِلهِ مِلْءَ مَا فِي الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ❁وَالْحَمْدُ لِلهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ❁وَالْحَمْدُ لِلهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ❁ وَالْحَمْدُ لِلهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ❁ وَالْحَمْدُ لِلهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ❁وسبحانَ اللهِ مثلَهُ❁

تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جتنی اس نے مخلوقات پیدا کیں، اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جتنی اس نے پیدا کی ہوئی چیزوں کی وسعت ہے، اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جتنی زمین اور آسمان میں موجود چیزوں کی گنتی ہے، اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جتنی زمین اور آسمان کی وسعت ہے، اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جتنی اس کی کتاب نے شمار کی ہیں، اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جتنی اس کی کتاب کی بھرپائی ہے، اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں ہر ہر چیز کے عدد کے برابر، اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں ہر ہر چیز کی پوری مقدار کے برابر، اور اللہ پاک ہے اسی کے مثل۔


ایک مرتبہ:

أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الْعَظِيمَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ، وَأَتُوبُ إِلَيْهِ ❁

میں اللہ عظیم سے معافی مانگتا ہوں، جس کے سوا کوئی معبود نہیں، جو زندہ ہے اور قائم رکھنے والا ہے، اور میں اسی کی طرف توبہ کرتا ہوں۔


ایک مرتبہ:

اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَىَّ وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي فَإِنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ❁

اے اللہ! تو میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے، تو نے مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیرا بندہ ہوں، اور میں اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، میں ان چیزوں کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو میں نے کی ہیں، میں تیری نعمتوں کا اقرار کرتا ہوں، اور میں اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں, مجھے بخش دے، تیرے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخشتا۔


:ایک مرتبہ
  لَّآ إِلَـٰهَ إِلَّآ أَنتَ سُبْحَـٰنَكَ إِنِّى كُنتُ مِنَ ٱلظَّـٰلِمِين


ایک مرتبہ:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا أَنْتَ، الْأَحَدُ، الصَّمَدُ، الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ، وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ❁

اے اللہ میں تجھ سے مانگتا ہوں اس گواہی کے ساتھ کہ تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو یکتا ہے، بے نیاز ہے، نہ تو نے کسی کو جنم دیا اور نہ تو کسی سے پیدا ہوا، اور نہ ہی کوئی تیرا ہمسر ہے۔

ایک مرتبہ:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، الْمَنَّانُ، بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ ❁

اے اللہ، میں تجھ سے مانگتا ہوں اس حقیقت کے ساتھ کہ تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو بڑا ہی احسان کرنے والا ہے، آسمانوں اور زمین کا بے مثال پیدا کرنے والا ہے۔ اے جلال اور بزرگی والے، اے زندہ، اے قائم رکھنے والے۔


ایک مرتبہ:
لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ العَظِيمُ الحَلِيمُ، لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ العَرْشِ العَظِيمِ، لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ، وَرَبُّ الأَرْضِ، وَرَبُّ العَرْشِ الكَرِيمِ❁

اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے جو بڑا عظیم اور بردبار ہے، اس اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے جو عرش عظیم کا مالک ہے، اس اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں جو زمین و آسمان اور عرش کریم کا رب ہے۔


ایک مرتبہ:

وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ فَادْعُوهُ بِهَا❁

اللہ کے سب نام اچھے ہیں تو اللہ کو اس کے نام سے پکارو۔ (القرآن)


يَا اللہُ، يَا رحمٰنُ، يَا رحیمُ

يَا سُبُّوْحُ يَا قُدُّوْسُ يَا غَفُوْرُ يَا وَدُوْدُ

يَا صَمَدُ يَا عَزِيزُ يَا مُغْنِيُ يَا نَاصِرُ

يَا تَوَّابُ يَا رَحِيمُ

يَا غَفُورُ يَا رَحِيمُ

يَا رَزَّاقُ يَا فَتَّاحُ

يَا رَافِعُ يَا مُعِزُّ

يَا حَنَّانُ يَا مَنَّانُ

يَا مَـٰلِكَ ٱلْمُلْك

يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ

يَا حَيُّ يَا قَيُّوم

يَا اَرحَمَ الرَّاحِمِین


❁وَلَمْ أَكُنۢ بِدُعَآئِكَ رَبِّ شَقِيًّۭا

اور اے میرے پروردگار! میں تجھ سے مانگ کر کبھی محروم نہیں رہا۔ (القرآن)



:پہلی دعا
یا اللہ درود، استغفار اور دعاؤں کے جو فضائل، برکات، رحمتیں اور انعامات ہیں، وہ عادل عثمانی اور ان کے لیے جس نے پڑھا ہے ان کو عطا فرما۔

آمین یا رب العالمین

یا اللہ عادل عثمانی کے تمام اگلے پچھلے کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کو معاف کردے اور جو گناہ ان سے ہوئے ہیں ان کو نیکیوں میں بدل دے۔
آمین یا رب العالمین

یا اللہ عادل عثمانی کو تمام کبیرہ اور صغیرہ (ظاہری اور باطنی) گناہوں سے محفوظ فرما۔
آمین یا رب العالمین

یا اللہ عادل عثمانی سے راضی ہوجا اور وہ تجھ سے راضی ہوجائیں اور ان کے نفس کو نفسِ مطمئنہ بنا دے۔

آمین یا رب العالمین

:دوسری دعا

یا اللہ عادل عثمانی کو شھادت کی موت دے مدینہ منورہ میں اور جنت البقی میں قبر نصیب فرما۔
آمین یا رب العالمین

یا اللہ عادل عثمانی کو جنت الفردوس میں اپنے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کے قریب گھر عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین

:تیسری دعا

یا اللہ عادل عثمانی کو، ان کے ماں باپ، تمام مسلمان مرد عورتوں، اور تمام مومن مرد عورتوں کو بخش دے۔
آمین یا رب العالمین

یا اللہ عادل عثمانی کا، ان کےبیوی بچوں کا، ان کے والدین کا،ان کے بہن بھای کا، اور تمام مسلمان مرد عورتوں کا خاتمہ ایمان پر ہو۔
آمین یا رب العالمین


:چھوتھی دعا

یا اللہ عادل عثمانی کو کثرت سے استغفار کرنے والا، درود پڑھنے والا، ذکر کرنے والا, شکر کرنے والا,دعائیں مانگنے والا, بہت زیادہ نیکیاں کرنے والا, تمام فرائض پورے کرنے والا, ہر کبیرہ اور صغیرہ گناہوں سے بچنے والا متقی پرہیزگار، اور بہترین حُسنِ اخلاق والا بنادے۔
آمین یا رب العالمین


یا اللہ عادل عثمانی کو سود، قرض، ہرطرح کے زنا، ہرحرام کام، ہربرائی اور ہرفتنےسےمحفوظ فرما۔
آمین یا رب العالمین

 
:پانچویں دعا
یا اللہ عادل عثمانی نماز پڑھیں،تہجد پڑھیں، زکوٰۃ اور صدقات دیں، قرآن ایسا پڑھیں جیسا اس کا پڑھنے کا حق ہے، دینی تبلیغ میں وقت دیں,  بار بار عمرہ حج کریں اور تیرے کسی حکم کی نافرنی نہ کریں اور تیرا پسندیدہ مومن بن جائیں دنیا و آخرت میں۔
آمین یا رب العالمین

:چھٹی دعا
یا اللہ عادل عثمانی کو بہترین حلال روزی عطا کر جس میں بہت کثرت، برکت، عزت، سکون اور آسانی ہو۔
آمین یا رب العالمین

یااللہ عادل عثمانی کوعزت دے،شہرت دے، کثیر مال دے، ہر چیز اور ہر عمل میں برکت دے، بہت سکون دے، صحت اور طاقت دے،سارے معاملات آسان کردے۔
آمین یا رب العالمین

یا اللہ عادل عثمانی کو زندگی بھر کسی کا محتاج نہ کر, ان کی تقدیر اور نصیب بہترین کر اور بہت زیادہ دینی اور دنیاوی خوشیاں عطا کر۔
آمین یا رب العالمین


:ساتویں دعا
یا اللہ عادل عثمانی کی شیاطین، انسانوں اور جنات کے شر، حاسدین، دشمنوں، ظالموں، نظرِ بد، جادو,سحر، فتنوں، آزمائشوں، حادثات، بیماریوں، ناگہانی مصیبتوں، دل کے وسوسوں، زبان کی لغزش، نفس کے شر اور ہر ظاہر و باطن کے نقصان سےحفاظت فرما۔
آمین یا رب العالمین

تمام مخلوقات کے دل میں ان کی محبت اور رعب پیدا کردے۔
آمین یا رب العالمین


:آٹھویں دعا

 یا اللہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو جو خیر کی دعائیں مانگی ہیں ان سب دعاؤں کو عادل عثمانی کے لیے قبول فرما۔
آمین یا رب العالمین

یا اللہ قرآن میں جو جو خیر کی دعائیں ہیں وہ سب عادل عثمانی کے حق میں قبول فرما۔
آمین یا رب العالمین


یا اللہ عادل عثمانی کو اور جو جو ان کے لیے دعا کرتے ہیں ان سب کو مستجاب الدعوات بنادے۔
آمین یا رب العالمین

:نویں دعا
یاللہ عادل عثمانی کی اولاد اور ان کی نسل کو نیک صالح اور ان کےلیے صدقہ جاریہ بنادے۔

یا اللہ عادل عثمانی سے ایسے بہت سے کام لے جو قیامت تک کے لیے صدقہ جاریہ بن جائیں۔
آمین یا رب العالمین

:دسویں دعا
  یا اللہ عادل عثمانی نے اپنی زندگی میں جو جو نیکیاں کیں ہیں ان سب کاواسطہ ہے کہ ان ساری دعاؤں کو عادل عثمانی کے حق میں قبول فرما۔
آمین یا رب العالمین

یا اللہ جس نے عادل عثمانی کے لیے جہاں جہاں دعا کی ہے وہ سب دعاوں کو ان سب کے حق میں اور عادل عثمانی کے حق میں قبول فرما۔
آمین یا رب العالمین


آپ کی اپنی دعائیں

یہاں آپ اپنی تمام دعائیں مانگ لیں۔ ان شاء اللہ، اللہ تعالیٰ تمام دعائیں قبول فرمائے گا۔

ایک پرچے پر یا فون میں اپنی ساری دعائیں لکھ لیں اور روزانہ اس عمل کو دہرا کر دل سے اپنی دعائیں مانگتے رہیں۔

جب کوئی بھی دعا قبول ہو جائے تو نیا پرچہ بنا لیں یا فون میں نیا نوٹ بنا لیں۔


ایک مرتبہ:
رَبِّ نَجِّنِى مِنَ ٱلْقَوْمِ ٱلظَّـٰلِمِين ❁

ایک مرتبہ:

❁ رَبِّ إِنِّى لِمَآ أَنزَلْتَ إِلَىَّ مِنْ خَيْرٍۢ فَقِيرٌ

ایک مرتبہ:

رَبَّنَآ ءَاتِنَا فِى ٱلدُّنْيَا حَسَنَةًۭ وَفِى ٱلْـَٔاخِرَةِ حَسَنَةًۭ وَقِنَا عَذَابَ ٱلنَّار❁

5. گیارہ مرتبہ درودِ ابراہیمی 

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ ❁ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ ❁ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ❁ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ ❁ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ ❁ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ❁

ایصالِ ثواب
یا اللہ میں نے آج جو درود، استغفار اور دعاؤں کا عمل کیا ہے، ان سب کا ثواب حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر قیامت تک آنے والے تمام مومن مردوں اور مومن عورتوں کو اور تمام مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو پہنچا، ان سب کی مغفرت فرما, اور اپنے فضل سے ان سب کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین

یا اللہ مجھے اس پورے عمل کو پابندی سےروزانہ کرنے کی توفیق دے، اس عمل پر استقامت اور اس میں برکت عطا فرما اور اس کوقبول فرما۔
آمین یا رب العالمین

جب یہ درود، استغفار اور دعاؤں کا عمل مکمل کر لیں تو میسج ضرور کر دیں۔ 
میسج نیچے والے بٹن سے بھیجیں: