سرورق

 خوش آمدید

گولڈن ڈکشنری کے لیے اردو ورڈ لسٹ لنک پیج سے ڈاؤن لوڈ کریں اور سوا لاکھ سے زائد الفاظ پر مشتمل انگلش اردو ثکشنری کا لطف اٹھائیں۔ ٹول ٹپ ٹرانسلیشن کے ذریعے کرسر کے نیچے آنے والے الفاظ کا ترجمہ فوری دیکھئے کی سہولت کے ساتھ۔

 

اور کمپیوٹر کی پیرالل یا پرنٹر پورٹ کیبل پر مشتمل ڈیجیٹل تھرمامیٹرTMP124

Atmel 89C51 اور TMP124

پر مشتمل ایک ڈیجیٹل ٹمپریچر میٹر

انگلش اخبار میں آنے والے سوڈوکو پزل حل کرنے کے لیے مئیکروسوفٹ ایکسل سپریڈ شیٹ پروگرام

کچھ عرصہ قبل ایک اردو اخبار کے ہفتہ وار میگزین میں ایک آرٹیکل شائع ہوا جس کے لکھاری نے کشش ثقل کی مدد سے گاڑیاں چلانے اور بجلی پیدا کرنے کی تجویز دی۔ اس کے بقول اگر ہم کشش ثقل سے چلنے والی ایجاد سے فائدہ اٹھائیں تو پاکستان کے توانائی کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ یہ مضمون پڑھنے کے بعد کافی عرصہ تک میرے ذہن میں ایسی مشین بنانے کے خیالات آتے رہے جو کشش ثقل سے کام کرتی ہو۔ چند ایک عملی کوششیں بھی کیں جو ناکام رہیں۔ بعد میں فزکس پڑھ کرعلم ہوا کہ ایسی کسی مشین کا وجود ناممکن ہے جو بغیر کسی بیرونی محنت یا ایندھن کے خودکار طریقے سے کام کرتی رہے۔ حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایسی مشینوں کے متعلق پڑھا تو خوابیدہ تجسس ایک مرتبہ پھر زندہ ہو گیا۔ فزکس کے پروفیسر ڈونلڈ سائمنک نے اپنی ویب سائیٹ پر ایسی مشینوں پر سیر حاصل بحث کی ہی جس کا مختصر خلاصہ اور ایسی جعلی مشینوں کا تذکرہ کیا ہے۔

 مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

محسن پاکستان جناب ڈاکٹر عبدالقدیر خاں صاحب نے طویل عرصے تک پاکستان کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کی خدمت کی۔ بعد میں آپ نے نااہل جنرل مشرف کی کینہ پروری اور غداری کے باعث قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ آپ نے 2008 میں کالم لکھنا شروع کیا تو بے حد خوشی ہوئی۔ آپ کے کالم معلومات، ہلکے پھلکے مزاح اور خوبصورت اشعار سے مزین ہوتے ہیں۔ ہم نے پہلے تو آپ کے کالم کاغذی شکل میں محفوظ کرنا شروع کیے۔ بعد میں جب یونیکوڈ اردو میں ان کے کالم انٹرنیٹ پر مہیا ہونا شروع ہوئے تو انہیں ویب پیج پر محفوظ کرنا شروع کر دیا۔ یہاں آپ کے پہلے تین سال کے کالم شئیر کیے جا رہے ہیں۔ براؤزر اور پی ڈی ایف دونوں فارمیٹ میں آپ ان کالمز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

پڑھنے کے لیے نیچے کلب کریں:

سحر ہونے تک : 2011 کے جنگ کے تمام کالم

سحر ہونے تک : 2010 کے جنگ کے تمام کالم

سحر ہونے تک : 2009 کے جنگ کے تمام کالم